


سونا چاندی پر درآمدی ڈیوٹی اب 15 فیصد
نئی دہلی، 13 مئی (ہ س)۔ مغربی ایشیا کے بحران کے درمیان روپے کو سہارا دینے کے لیے حکومت نے سونا اور چاندی پر درآمدی ڈیوٹی (امپورٹ ڈیوٹی) بڑھا کر 15 فیصد کر دی ہے۔ یہ نئی شرحیں بدھ سے نافذ العمل ہو گئی ہیں۔
وزارت خزانہ نے اس سلسلے میں منگل کی دیر رات نوٹیفکیشن جاری کیا۔ اس کے مطابق، حکومت نے سونا اور چاندی کی درآمد پر 10 فیصد بنیادی کسٹم ڈیوٹی اور 5 فیصد ایگریکلچر انفراسٹرکچر اینڈ ڈیولپمنٹ سیس (اے آئی ڈی سی) عائد کیا ہے۔ اس سے موثر امپورٹ ڈیوٹی 6 فیصد سے بڑھ کر 15 فیصد ہو گئی ہے۔ یہ شرحیں 13 مئی سے لاگو ہو گئی ہیں۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن 16/2026 میں کسٹم ڈیوٹی کے ذریعے قیمتی دھاتوں اور ان سے بنی اشیاء کے لیے کسٹم ڈیوٹی کی شرحوں کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، سونا اور چاندی سے بنی اشیاء پر پانچ فیصد ڈیوٹی لگے گی، جبکہ پلاٹینم سے بنی اشیاء پر یہ شرح 5.4 فیصد ہوگی۔ اس کے علاوہ قیمتی دھاتوں سے بنے استعمال شدہ کیٹلسٹ پر 4.35 فیصد ڈیوٹی مقرر کی گئی ہے، بشرطیکہ متعلقہ ضوابط کو پورا کیا جائے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن