
پٹنہ پولیس کے ساتھ تصادم میں دو مطلوب بدمعاش زخمی
پٹنہ، 13 مئی (ہ س)۔ راجدھانی پٹنہ کے بہٹا تھانہ علاقہ میں دیر رات پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان ہوئے تصادم میں دو بدمعاشوں کو پیر میں گولی لگی ہے۔ پولیس نے دونوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ فی الحال دونوں بدمعاش کی سخت نگرانی میں زیر علاج ہیں۔
پٹنہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کارتیکیہ کے شرما نے بتایا کہ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران گرفتار بدمعاشوں نے قتل کی واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ واردات کو انجام دینے کے لیے اسلحہ کو بہٹا تھا نہ علاقہ میں چھپایا گیا تھا۔ جب پولیس ٹیم بدمعاشوں کی طرف سے بتائی گئی جگہ پر پہنچی توبدمعاشوں نے اچانک پولیس فورس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس ٹیم نے مکمل تحمل، چوکسی اور ہمت کا مظاہرہ کیا اور اپنے دفاع میںجوابی کارروائی کی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں دو بدمعاش اودھیش عرف ودیشیا اور پپو رائے کے پیر میں گولی لگی، جب کہ تیسرے بدمعاش دیپک کمار نے پولیس کے سامنے خودسپردگی کی۔ زخمی بدمعاشوں کو بحفاظت تحویل میں لے لیا گیا اور مناسب علاج کے لیے فوری طور پراسپتال بھیج دیا گیا۔ مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan