بیس لاکھ روپے رشوت معاملہ میں پنجاب ویجیلنس کے تین اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار
نئی دہلی، 12 مئی (ہ س)۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے پنجاب ویجیلنس بیورو سے وابستہ 20 لاکھ روپے رشوت کے معاملے میں تین افراد، جن میں دوبچولیے اور ایک معاون شامل ہے، کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ سی بی آئی نے کہا کہ یہ مقدمہ پنجاب کے ریاستی ٹ
گرفتار


نئی دہلی، 12 مئی (ہ س)۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے پنجاب ویجیلنس بیورو سے وابستہ 20 لاکھ روپے رشوت کے معاملے میں تین افراد، جن میں دوبچولیے اور ایک معاون شامل ہے، کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔

سی بی آئی نے کہا کہ یہ مقدمہ پنجاب کے ریاستی ٹیکس افسر کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔ شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ وکاس عرف وکی گوئل اور اس کے بیٹے راگھو گوئل نے اس کے خلاف زیر التواءشکایت کو ختم کرنے کے لیے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ ملزمان او پی رانا، ریڈر، ڈی جی (ویجیلنس)، پنجاب کے لیے ثالث کے طور پر کام کر رہے تھے۔

تحقیقات نے الزامات کی تصدیق کی، اور رشوت کا مطالبہ بیس لاکھ سے کم کر کےتیرہ لاکھ کر دیا گیا۔ رانا کے لیے سیم سنگ گلیکسی زیڈ فولڈ 7 موبائل فون کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ 11 مئی کو، سی بی آئی نے چنڈی گڑھ میں جال بچھا کر ملزم انکت وادھوا کو 13 لاکھ روپے اور ایک موبائل فون لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

آپریشن کے دوران راگھو گوئل، وکاس عرف وکی گوئل اور او پی رانا موقع سے فرار ہو گئے۔ سی بی آئی ٹیم نے بعد میں تعاقب کیا اور راگھو گوئل، وکاس گوئل، اور ان کے دو بندوق برداروں کو امبالہ کے قریب پنجاب-ہریانہ سرحد پر گرفتار کر لیا۔ تاہم رانا فرار ہوگیا اور اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

سی بی آئی نے کہا کہ ملزم کی رہائش گاہ کی تلاشی کے دوران 9 لاکھ روپے نقد اور مجرمانہ دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔ تفتیش میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ رانا اور پرائیویٹ ملزمان کے درمیان زیر التواء ویجیلنس معاملہ کے حوالے سے حساس معلومات کا تبادلہ کیا جا رہا تھا۔ پنجاب پولیس کے گن مین کے کردار کی بھی تفتیش جاری ہے۔ گرفتار ملزمین کو چنڈی گڑھ کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande