’سسٹم‘ میں سوناکشی اور جیوتیکا بدعنونی کے خلاف لڑتی نظر آئیں، ٹریلر جاری
فلم ”سسٹم“ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ ایک کورٹ روم تھریلر فلم ہے۔ اس میں سوناکشی سنہا اور جیوتیکا مرکزی کرداروں میں ہیں۔ اس فلم کی ہدایت کاری اشونی ایر تیواری نے ڈائریکٹ کیا ہے جو پنگا اور بریلی کی برفی جیسی فلموں کے لیے مشہور ہیں۔ فلم کو
سسٹم


فلم ”سسٹم“ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ ایک کورٹ روم تھریلر فلم ہے۔ اس میں سوناکشی سنہا اور جیوتیکا مرکزی کرداروں میں ہیں۔ اس فلم کی ہدایت کاری اشونی ایر تیواری نے ڈائریکٹ کیا ہے جو پنگا اور بریلی کی برفی جیسی فلموں کے لیے مشہور ہیں۔ فلم کو پمی باویجا، ہرمن باویجا اور سمتا بلیگا نے پروڈیوس کیا ہے۔

ٹریلر میں، سوناکشی سنہا نے نیہا راجونش کا کردار ادا کیا ہے، جو ایک اعلیٰ اور پراعتماد وکیل ہیں۔ آشوتوش گواریکر ان کے والد کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ جیوتیکا ایک کورٹ اسٹینوگرافر، ساریکا راوت کے روپ میں نظر آئیں گی۔ ٹریلر انصاف کے نظام کے اندر گہری ناانصافی اور طاقت کے غلط استعمال کو بے نقاب کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

فلم کی کہانی دو خواتین کی جدوجہد کے گرد گھومتی ہے جوسسٹم کی خلاف ورزی کرنے اور سچائی سے پردہ اٹھانے کا فیصلہ کرتی ہیں۔

ٹریلر کہانی کے طاقتور مکالمے، کورٹ روم ڈرامہ اور سسپنس کی ایک جھلک پیش کرتا ہے۔ یہ فلم 22 مئی کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande