
مونی رائے اور ان کے شوہر سورج نامبیار کے درمیان علیحدگی کی قیاس آرائیاں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ ٹیلی ویژن سے بالی ووڈ تک اپنی پہچان بنانے والی مونی کی ذاتی زندگی کے بارے میں چرچے اس وقت شروع ہوئے جب مداحوں نے دیکھا کہ دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کردیا ہے۔ اس پیش رفت نے سوشل میڈیا پر طرح طرح کی بحث چھیڑ دی ہے۔
مداحوں نے یہ بھی دیکھا کہ سورج نامبیار نے مبینہ طور پر انسٹاگرام سے مونی کے ساتھ اپنی شادی اور تعطیلات کی بہت سی تصاویر کو ڈیلیٹ یا سیو کر دیا ہے۔ تاہم مونی کے اکاونٹ پر ان دونوں کی تصاویر اب بھی موجود ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس اچانک اس دوری نے مداحوں کو قیاس آرائیاں کرنے پر مجبور کیا ہے کہ ان کے تعلقات میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔
تاہم، ان اطلاعات پر مونی رائے یا سورج نامبیار کی طرف سے ابھی تک کوئی سرکاری ردعمل جاری نہیں کیا گیا ہے۔ یہ بات قابل غور ہے کہ سورج دبئی میں مقیم ایک تاجر اور سرمایہ کاری بینکر ہے جس کا تعلق بنگلورو کے ایک جین خاندان سے ہے۔ جوڑے نے 2022 میں گوا میں ملیالی اور بنگالی رسم و رواج کے مطابق ایک شاندار شادی کی تھی۔ مونی اکثر اپنی چھٹیوں اور شوہر سورج کے ساتھ خاص لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی