تاریخ کے آئینے میں 11 مئی: ہندوستان کی سائنسی قوث کا مظاہرہ
ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 11 مئی کی تاریخ کئی اہم واقعات کے لیے یاد کی جاتی ہے، لیکن ہندوستانی سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں اس دن کی خاص اہمیت ہے۔ ملک میں ہر سال 11 مئی کو قومی ٹیکنالوجی دن (نیشنل ٹیکنالوجی ڈے) کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن
علامتی تصویر


ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 11 مئی کی تاریخ کئی اہم واقعات کے لیے یاد کی جاتی ہے، لیکن ہندوستانی سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں اس دن کی خاص اہمیت ہے۔ ملک میں ہر سال 11 مئی کو قومی ٹیکنالوجی دن (نیشنل ٹیکنالوجی ڈے) کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد سائنس دانوں، انجینئروں اور تکنیکی ماہرین کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور ملک میں سائنسی سوچ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

اس دن کا تاریخی پس منظر سال 1998 سے منسلک ہے، جب ہندوستان نے پوکھرن-II کے تحت راجستھان کے پوکھرن ٹیسٹ رینج میں کامیاب ایٹمی تجربہ کر کے پوری دنیا کو حیران کر دیا تھا۔ 11 اور 13 مئی 1998 کو کیے گئے کل پانچ ایٹمی تجربات نے ہندوستان کو عالمی ایٹمی طاقت کے طور پر مستحکم کر دیا۔

اس وقت کے وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی قیادت میں یہ مہم انتہائی خفیہ طریقے سے مکمل کی گئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ دنیا کی بڑی خفیہ ایجنسیاں اور سیٹلائٹ نگرانی کا نظام بھی اس کی بھنک نہیں پا سکے تھے۔ تجربے کی کامیابی کے بعد واجپئی نے ملک سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان کے ایٹمی طاقت سے لیس ملک بننے کا اعلان کیا تھا۔

ان تجربات میں سابق صدر اور معروف سائنسداں اے پی جے عبدالکلام کا کردار بھی انتہائی اہم رہا۔ انہوں نے تجربات کی کامیابی کی تصدیق کی تھی۔ بعد میں کلام نے کہا تھا کہ اس وقت بین الاقوامی دباو کافی زیادہ تھا، لیکن ہندوستان نے خود انحصاری اور قومی سلامتی کو ترجیح دیتے ہوئے یہ قدم اٹھایا۔

اسی دن ہندوستان نے دیسی طیارے ’ہنسا-3‘ کا کامیاب تجربہ کیا تھا اور ’تریشول‘ میزائل کے تجربے میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔ ان کامیابیوں کو دیکھتے ہوئے واجپئی حکومت نے 11 مئی کو قومی ٹیکنالوجی دن قرار دیا۔ اس موقع پر واجپئی نے ’’جے جوان، جے کسان اور جے وگیان‘‘ کا نعرہ دیا تھا، جو آج بھی ہندوستان کی سائنسی ترقی اور خود انحصاری کی علامت مانا جاتا ہے۔

دیگر اہم واقعات:

1784- انگریزوں اور میسور کے حکمران ٹیپو سلطان کے درمیان معاہدہ ہوا۔

1833- امریکہ سے کیوبیک جا رہا جہاز ’لیڈی آف دی لیک‘ برفانی تودے سے ٹکرا کر بحرِ اوقیانوس میں ڈوبنے سے 215 افراد ہلاک ہوئے۔

1904- کے وی کے سندرم - ہندوستان کے دوسرے چیف الیکشن کمشنر تھے۔

1912- افسانہ نگار اور مصنف سعادت حسن منٹو کی پیدائش۔ منٹو فلم اور ریڈیو اسکرپٹ رائٹر اور صحافی بھی تھے۔

1940- برٹش براڈکاسٹنگ سروس (بی بی سی) نے اپنی ہندی سروس کا آغاز کیا۔

1951- صدر جمہوریہ راجیندر پرساد نے نو تعمیر شدہ سومناتھ مندر کا افتتاح کیا۔

1962- سروپلی رادھا کرشنن کو ہندوستان کا صدر جمہوریہ منتخب کیا گیا۔ انہوں نے ڈاکٹر راجیندر پرساد کی جگہ لی۔

1965- بنگلہ دیش میں گردابی طوفان میں 17 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔

1998- ہندوستان نے راجستھان کے پوکھرن میں تین ایٹمی تجربات کیے۔

1998- یورپ کی واحد کرنسی ’یورو‘ کا پہلا سکہ بنا۔

2000- دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں پیدا ہونے والی ’آستھا‘ ہندوستان کا ایک ارب واں بچہ قرار پائی۔

2001- امریکہ کے میزائل ڈیفنس سسٹم کے لیے ہندوستان کی حمایت، امریکی پارلیمنٹ نے اقوامِ متحدہ کے واجب الادا بقایا جات روک لیے۔

2002- بنگلہ دیش میں کشتی کے حادثے میں 378 افراد ہلاک ہوئے۔

2002- بھوپال ریاست کی شہزادی اور ہندوستان کی پہلی خاتون پائلٹ عابدہ سلطان کا انتقال۔

2005- بگلیہار منصوبے پر پاک ہندوستان اختلافات کو حل کرنے کے لیے ورلڈ بینک نے غیر جانبدار ماہر مقرر کیا۔

2007- اسرائیل نے حماس سے وابستہ ریفارم اینڈ چینج پارٹی کو غیر قانونی قرار دیا۔

2008- نیویارک کی کارنیل یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے ملک کا پہلا جینیاتی طور پر تبدیل شدہ (جی ایم) انسانی جنین تیار کیا۔

2008- جنوبی وزیرستان میں ناٹو (این اے ٹی او) فوج نے حملہ کیا۔

2010- ہندوستانی سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ایس ایچ کپاڈیا کو صدر جمہوریہ پرتیبھا پاٹل نے 38 ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف دلایا۔ وہ اس عہدے پر 29 ستمبر 2012 تک رہے۔

2010- ہندوستانی سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے ایک اہم فیصلے میں کہا کہ پنچایت اور مقامی انتخابات میں ریاستی حکومت کو ریزرویشن دینے کا حق ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande