
ناگپور میں علیحدہ ودربھ کے مطالبے پر احتجاجممبئی ، یکم مئی (ہ س)۔ مہاراشٹرڈے کے موقع پر ریاست بھر میں جوش و خروش اور فخر کا ماحول دیکھنے میں آیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اسمارک پر پہنچ کر متحدہ مہاراشٹر تحریک میں قربانی دینے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی دوران ریاست کے گورنر جیشنو دیو ورما نے لوک بھون میں قومی پرچم لہرا کر تقریب کا آغاز کیا۔ممبئی میں منعقدہ مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے مہاراشٹر کی تاریخی اور ثقافتی وراثت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کے قائم کردہ “مہاراشٹر دھرم” نے ریاست کو ایک مضبوط شناخت عطا کی۔ انہوں نے کہا کہ آج مہاراشٹر ملک کا طاقتور اور ترقی کا محرک بن چکا ہے اور مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے متحدہ مہاراشٹر تحریک (1956 تا 1960) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مرہٹی بولنے والے عوام کے لیے ممبئی سمیت ایک متحد ریاست کے قیام کی تاریخی جدوجہد تھی، جس نے جدید مہاراشٹر کی بنیاد رکھی۔ وزیراعلیٰ نے ریاست کے عوام کو مہاراشٹر دن اور یومِ مزدور کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کی ترقی محنت کشوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔گورنر جیشنو دیو ورما نے لوک بھون میں پرچم کشائی کی، جہاں قومی ترانہ، قومی نغمہ اور ریاستی گیت کی گونج کے درمیان تقریب باوقار انداز میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر اعلیٰ انتظامی افسران اور پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔ قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر ڈے ہر سال یکم مئی کو منایا جاتا ہے، جو 1960 میں ریاست کے قیام کی یاد میں منعقد ہوتا ہے اور اسے متحدہ مہاراشٹر تحریک کی تاریخی کامیابی اور مراٹھی شناخت کے احترام کی علامت سمجھا جاتا ہے۔اسی دوران ریاست کی ذیلی دارالحکومت ناگپور میں علیحدہ ودربھ ریاست کے مطالبے کو لے کر کچھ نوجوانوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مقامی ریزرو بینک چوک پر سیاہ جھنڈے لہرا کر اور سیاہ غبارے چھوڑ کر مہاراشٹر ڈے کے خلاف احتجاج درج کیا۔اچانک ہونے والے اس احتجاج سے کچھ دیر کے لیے ماحول کشیدہ ہو گیا، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کر لیا اور مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کارروائی کے بعد حالات معمول پر آ گئے اور علاقے میں دوبارہ امن قائم ہو گیا
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے