بھاگلپور کے ہوٹل پر چلابلڈوزر
بھاگلپور، یکم مئی (ہ س)۔ ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایک بڑی کارروائی میں انتظامیہ نے جمعہ کے روز شہر کے مصروف علاقے تلکامانجھی چوک واقع رم جھم ہوٹل پر بلڈوزر چلا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ رم جھم ہوٹل میونسپل کارپوریشن سے 99 سال کے
بھاگلپور کے ہوٹل پر چلابلڈوزر


بھاگلپور، یکم مئی (ہ س)۔ ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایک بڑی کارروائی میں انتظامیہ نے جمعہ کے روز شہر کے مصروف علاقے تلکامانجھی چوک واقع رم جھم ہوٹل پر بلڈوزر چلا دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ رم جھم ہوٹل میونسپل کارپوریشن سے 99 سال کے لیے لیز پر دیا گیا تھا۔ حالانکہ لیز ختم ہونے کے بعد بھی ہوٹل آپریٹر نے جگہ خالی نہیں کی۔ بار بار نوٹس اور وارننگ کے باوجود معاملہ بالآخر عدالت تک پہنچ گیا۔

عدالت کے حکم کے بعد میونسپل کارپوریشن اور ضلع انتظامیہ کی مشترکہ ٹیم آج بھاری پولیس فورس کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچی۔ آپریشن کے دوران تین تھانوں کی پولیس، مجسٹریٹ اور انتظامی اہلکار موجود تھے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا تھا۔ اس کے بعد ہوٹل کے غیر قانونی طور پر قبضے والے حصے کو بلڈوزر کے ذریعے مسمار کر دیا گیا۔ آپریشن کے دوران لوگوں کا ہجوم آس پاس جمع ہوگیا۔حالانکہ پولیس فورس کی چوکسی کی وجہ سے حالات قابو میں رہے۔ انتظامی حکام نے واضح طور پر کہا ہے کہ شہر میں ناجائز قبضے اور تجاوزات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سرکاری اراضی پر قبضہ جاری رکھنے والوں یا جن کی لیز ختم ہوچکی ہے ان کے خلاف بھی اسی طرح کی سخت کارروائی جاری رہے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande