مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے لیہہ میں بدھ پورنیما کی تقریبات کا افتتاح کیا
جموں, یکم مئی (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کے روز لداخ کے دو روزہ دورے کے دوران لیہہ میں تاتھاگٹا بدھ کے مقدس آثار کی نمائش اور 2569 ویں بدھ پورنیما تقریبات کا باضابطہ افتتاح کیا۔ یہ پروقار تقریب لیہہ کے فوٹانگ-چوگلمسر علاقے میں واقع جی
Leh


جموں, یکم مئی (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کے روز لداخ کے دو روزہ دورے کے دوران لیہہ میں تاتھاگٹا بدھ کے مقدس آثار کی نمائش اور 2569 ویں بدھ پورنیما تقریبات کا باضابطہ افتتاح کیا۔ یہ پروقار تقریب لیہہ کے فوٹانگ-چوگلمسر علاقے میں واقع جیویٹسل میں منعقد ہوئی، جہاں بدھ کے پپرہوا سے حاصل شدہ مقدس آثار عوامی درشن کے لیے رکھے گئے۔ یہ تاریخی آثار بدھ کے روز خصوصی بھارتی فضائیہ کے طیارے کے ذریعے لیہہ پہنچائے گئے۔ تقریب کے دوران امت شاہ نے روایتی بدھ مت رسومات ادا کرتے ہوئے ان کے سامنے عقیدت کا اظہار کیا اور سر جھکا کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر منڈلا اور سمبا جیسی اہم مذہبی نذریں بھی پیش کی گئیں، جنہیں بدھ مت میں اعلیٰ روحانی رسومات میں شمار کیا جاتا ہے۔

رسومات کے تحت مورتی، مذہبی صحائف اور اسٹوپا کو نذرانہ پیش کیا گیا، جو بالترتیب بدھ کے جسم، تعلیمات اور ذہنی طہارت و روشن خیالی کی علامت ہیں۔ جس کے بعد وزیر داخلہ نے مہاتما بدھ کے مجسمے کے سامنے چراغ روشن کر کے نمائش کا باقاعدہ آغاز کیا۔

حکام کے مطابق یہ مقدس آثار 2 سے 10 مئی تک جیویٹسل میں عوام کے لیے دستیاب رہیں گے، جس کے بعد 11 اور 12 مئی کو زنسکار، جبکہ 13 اور 14 مئی کو لیہہ کے دھرم سینٹر میں نمائش منعقد ہوگی۔ 15 مئی کو ان کو واپس دہلی منتقل کیا جائے گا۔ بدھ پورنیما کے موقع پر لیہہ شہر کو دلکش انداز میں سجایا گیا ہے جبکہ جیویٹسل کو مرکزی مقام قرار دیا گیا ہے، جہاں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے۔اپنے دورے کے دوران وزیر داخلہ نے کرگل میں 10 ہزار لیٹر یومیہ صلاحیت کے ڈیری پلانٹ کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے اور لداخ میں دودھ کی پیداوار بڑھانے اور خود کفالت کو فروغ دینے کے لیے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کریں گے۔ ان میں موبائل ملک ٹیسٹنگ لیبارٹریز اور جدید کولنگ سسٹمز شامل ہیں، جن کا مقصد خطے میں سفید انقلاب کو فروغ دینا ہے۔قبل ازیں، بی جے پی کے مقامی رہنماؤں اور کارکنان نے، پارٹی نائب صدر حاجی عنایت علی کی قیادت میں، جمعرات کو لیہہ پہنچنے پر وزیر داخلہ کا پرتپاک استقبال کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande