'گنی ویڈس سنی 2' کا ٹریلر ریلیز
اویناش تیواری اور میدھا شنکر کی فلم ’گنی ویڈس سنی 2‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹریلر نے پہلے ہی شائقین میں جوش پیدا کر دیا ہے۔ فلم کے ہدایت کار پرشانت جھا ہیں اور اسے ونود بچن اور امیش کمار بنسل نے پروڈیوس کیا ہے۔ ٹریلر میں ایک سادہ پہلوان اور
گنی


اویناش تیواری اور میدھا شنکر کی فلم ’گنی ویڈس سنی 2‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹریلر نے پہلے ہی شائقین میں جوش پیدا کر دیا ہے۔ فلم کے ہدایت کار پرشانت جھا ہیں اور اسے ونود بچن اور امیش کمار بنسل نے پروڈیوس کیا ہے۔

ٹریلر میں ایک سادہ پہلوان اور ایک آزاد مزاج لڑکی کے درمیان ایک انوکھی محبت کی کہانی کو دکھایا گیا ہے، جو شادی، خاندان کی توقعات اور کیریئر میں توازن قائم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ جذباتی پہلوو¿ں کے ساتھ کامیڈی کی آمیزش والی کہانی سامعین کو پسند آ رہی ہے۔ فلم کے گانے ”چھاپ تلک“ اور ”اے خدا“ پہلے ہی ریلیز ہو کر مقبول ہو چکے ہیں۔

یہ بات قابل غور ہے کہ پہلی قسط، گنی ویڈس سنی 2020 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں یامی گوتم اور وکرانت میسی نے اداکاری کی تھی۔ گنی ویڈس سنی 2 24 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande