ہمیش ریشمیا اور سورج بڑجاتیا نے ایک بار پھر ہاتھ ملایا
اداکار آیوشمان کھرانہ اور شروری کی انتہائی متوقع فلم ”یہ پریم مول لیا“ کے حوالے سے ایک نیا اپڈیٹ سامنے آیا ہے۔ فیملی پر مبنی فلموں کے لیے مشہور ہدایت کار پروڈیوسر سورج برجاتیا اس پروجیکٹ کو پروڈیوس کررہے ہیں۔ خبر ہے کہ موسیقار ہمیش ریشمیا نے بھی اس
Himesh-Reshammiya-Sooraj-Barjatya-join-again


اداکار آیوشمان کھرانہ اور شروری کی انتہائی متوقع فلم ”یہ پریم مول لیا“ کے حوالے سے ایک نیا اپڈیٹ سامنے آیا ہے۔ فیملی پر مبنی فلموں کے لیے مشہور ہدایت کار پروڈیوسر سورج برجاتیا اس پروجیکٹ کو پروڈیوس کررہے ہیں۔ خبر ہے کہ موسیقار ہمیش ریشمیا نے بھی اس فلم سے جڑ گئے ہیں اور اپنی موسیقی کا جادو بکھیریں گے ۔

رپورٹس کے مطابق، ہمیش ریشمیا نے فلم کے لیے کل سات گانے کمپوز کیے ہیں۔ ہمیش اور سورج بڑجاتیا اس سے قبل پریم رتن دھن پایو (2015) میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں اور یہ جوڑی ایک بار پھر ایک ساتھ آ رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اس اشتراک کو لے کر بے حد پرجوش ہیں اور فلم کی موسیقی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ فلم کا ٹائٹل فی الحال ”یہ پریم مول لیا“ ہے، جس میں تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے۔ شوٹنگ مئی 2026 کے پہلے ہفتے تک مکمل ہونے کی امید ہے۔ آیوشمان کھرانہ اور شروری کی اداکاری والی یہ فلم خاندانی اور رومانوی موضوعات پر مبنی ہوگی، جس سے ناظرین میں کافی جوش و خروش پیدا ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande