ڈبلیو ٹی ٹی کنٹینڈر تائی یوآن: مانیکا بترا نے عالمی نمبر 25 میو کیہارا کو شکست دے کر آخری 16 میں جگہ بنا ئی
تائی یوآن (چین)، 9 اپریل (ہ س)۔ ورلڈ ٹیبل ٹینس (ڈبلیو ٹی ٹی) کنٹینڈر تائی یوآن مقابلے میں بھارت کی تجربہ کار کھلاڑی مانیکا بترا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بڑا الٹ پھیر کیا۔ دو بار اولمپکس میں حصہ لے چکیں مانیکا نے جمعرات کو جاپان کی چھٹی سیڈ یا
ڈبلیو ٹی ٹی کنٹینڈر تائی یوآن: مانیکا بترا نے عالمی نمبر 25 میو کیہارا کو شکست دے کر آخری 16 میں جگہ بنا ئی


تائی یوآن (چین)، 9 اپریل (ہ س)۔ ورلڈ ٹیبل ٹینس (ڈبلیو ٹی ٹی) کنٹینڈر تائی یوآن مقابلے میں بھارت کی تجربہ کار کھلاڑی مانیکا بترا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بڑا الٹ پھیر کیا۔ دو بار اولمپکس میں حصہ لے چکیں مانیکا نے جمعرات کو جاپان کی چھٹی سیڈ یافتہ اور عالمی درجہ بندی میں 25ویں مقام پر موجود کھلاڑی میو کیہارا کو شکست دے کر آخری 16 میں داخلہ حاصل کیا۔

عالمی درجہ بندی میں 49ویں مقام پر موجود مانیکا نے کیہارا کو 43 منٹ تک جاری رہنے والے سخت مقابلے میں 3-2 (11-8، 10-12، 14-12، 9-11، 11-7) سے شکست دی۔ اب اگلے مرحلے میں ان کا مقابلہ جاپان کی میو ہیرانو سے ہوگا، جو اس وقت عالمی درجہ بندی میں 36ویں مقام پر ہیں۔

مانیکا نے پہلا گیم آسانی سے جیت لیا اور دوسرے گیم میں 6-2 کی برتری حاصل کر لی تھی۔ تاہم کیہارا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے دو پوائنٹس بچائے اور مقابلہ برابر کر دیا۔

تیسرے گیم میں بھی کیہارا نے 10-8 سے پیچھے ہونے کے بعد لگاتار تین پوائنٹس جیت کر برتری بنانے کی کوشش کی، لیکن اس بار مانیکا نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور یہ گیم جیت کر 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔

چوتھے گیم میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا، جہاں کیہارا نے معمولی فرق سے جیت درج کر کے میچ کو فیصلہ کن گیم تک پہنچا دیا۔

پانچویں اور آخری گیم میں 3-3 کی برابری کے بعد مانیکا نے جارحانہ کھیل دکھاتے ہوئے مکمل کنٹرول قائم کر لیا اور پہلا میچ پوائنٹ جیت کر مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ یہ مانیکا کی کیہارا کے خلاف تین مقابلوں میں پہلی جیت ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande