
ننگبو (چین)، 9 اپریل (ہ س)۔ بیڈمنٹن ایشیا چیمپیئن شپ 2026 میں ہندوستان کے لیے جمعرات کا دن ملا -جلا رہا۔ نوجوان کھلاڑی آیوش شیٹی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، جب کہ تجربہ کار کھلاڑی پی وی سندھو اور ایچ ایس پرنئے راو¿نڈ آف 16 میں باہر ہوگئے۔
20 سالہ آیوش شیٹی نے اپنامسلسل دوسرا میچ سیدھے سیٹوں میں جیتا۔ انہوں نے چائنیز تائپے کے بیڈمنٹن کھلاڑی چی یو جین کو 21-16، 21-12 سے شکست دی۔ اس سے قبل آیوش نے پہلے راو¿نڈ میں عالمی نمبر 7 چین کے لی شی فینگ کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔
اب دنیا میں 25ویں نمبر پر موجود آیوش کا سیمی فائنل میں جگہ کے لیے انڈونیشیا کے جوناتھن کرسٹی سے مقابلہ ہوگا۔
دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو کو عالمی نمبر دو چین کی وانگ زی سے 18-21، 8-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دو ماہ سے زیادہ کے بعد کورٹ میں واپسی کرنے والی سندھو کی واپسی خراب رہی۔
خواتین کے سنگلز میں ہندوستان کا چیلنج بھیختم ہو گیا جب انتی ہڈا کو جاپان کی توموکا میازاکی سے 17-21، 9-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
مردوں کے سنگلز میں کندھے کی چوٹ سے واپسی کر رہے ایچ ایس پرنئے کو چین کے وینگ ہونگ یانگ نے 12-21، 19-21 سے شکست دی۔ ڈبلز میں دھرو کپیلا اور تنیشا کرسٹو کی جوڑی کو بھی سیدھے سیٹوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔خواتین کے ڈبلز میں پریہ کونزینگبم اور شروتی مشرا کی جوڑی مقابلے میں اترے گی۔
آیوش شیٹی کی جیت کیسے ہوئی
آیوش نے اپنی اونچائی کا فائدہ اٹھایا اور اپنے تیز اسمیش اور نیٹ پر بہترینکنٹرول سے میچ پرقابو برقرار رکھا۔ پہلا سیٹ ابتدائی طور پر قریبی مقابلہ رہا اور اسکور 4-4 سے برابر رہا، لیکن پھر چی یو جین نے 10-6 کی برتری حاصل کی۔ وقفے کے بعد آیوش نے واپسی کرتے ہوئے اسکور کو 12-12 سے برابر کر دیا اور پھر مسلسل 18-14 کی برتری کے ساتھ سیٹ جیت لیا۔
دوسرے سیٹ میں آیوش نے 4-0 کی برتری کے ساتھ تیز شروعات کی۔ ان کے حریف نے مختصر واپسی کی، لیکن آیوش نے 11-7 کی برتری کے ساتھ وقفہ لیا۔ اس کے بعد انہوں نے جارحانہ کھیل اور عمدہ نیٹ پلے کا استعمال کرتے ہوئے اپنی برتری کو 16-9 تک بڑھایا اور آخر میں شاندار بیک ہینڈ شاٹ سے میچ پر مہر ثبت کردی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد