
جموں, 09 اپریل (ہ س)جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں پولیس نے ملک مخالف سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث ایک شخص کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت روملو سنگھ کے طور پر ہوئی ہے، جو ایک ہسٹری شیٹر ہے اور پہلے بھی مختلف غیر قانونی اور ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔
حکام نے بتایا کہ ملزم کو جموں ضلع جیل میں بند کر دیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر