جمہوری اورمضبوط آسام کے لیے رائے دہی : گورو گوگوئی
جورہاٹ (آسام)، 9 اپریل (ہ س)۔ آسام ریاستی کانگریس کمیٹی (اے پی سی سی) کے صدر، لوک سبھا ممبرپارلیمنٹ اور جورہاٹ حلقہ سے کانگریس کے امیدوار گورو گوگوئی نے جمعرات کو آسام اسمبلی انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ریاست میں ایک بڑی س
Assam-Assembly-Election-Gaurav-Gogoi-Congress-Jorh


جورہاٹ (آسام)، 9 اپریل (ہ س)۔ آسام ریاستی کانگریس کمیٹی (اے پی سی سی) کے صدر، لوک سبھا ممبرپارلیمنٹ اور جورہاٹ حلقہ سے کانگریس کے امیدوار گورو گوگوئی نے جمعرات کو آسام اسمبلی انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ریاست میں ایک بڑی سیاسی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔

اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے، ممبر پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے کہا،”آج آسام کے لیے ایک اہم دن ہے اور لوگ ریاست کے لیے فیصلہ کن الیکشنکے لیے آگے آ رہے ہیں۔ لوگوں کی آنکھوں میں امید، ان کی آوازوں میں اعتماد اور ان کی رائے کا بے خوف اظہار اس بات کا اشارہ ہے کہ 4 مئی کو ہم ایک مضبوط اور نیا آسام دیکھیں گے۔“

انہوں نے کہا کہ ووٹر جمہوریت اور ترقی کے نظریات کی حمایت کر رہے ہیں۔ لوگ ایک جمہوری، آزاد اور مضبوط آسام کاانتخاب کر رہے ہیں۔ وہ آسام کی تہذیبی، اخلاقی اور جمہوری اقدار کے حق میں ووٹ دیں گے۔ اپنا ووٹ ڈالنے سے پہلے، گورو گوگوئی نے اپنے والد، آسام کے سابق وزیر اعلیٰ ترون گوگوئی کو گلہائے عقیدت نذر کیے اور ریاست کے لیے ان کی شراکت داری اور میراث کو یاد کیا۔

پولنگ بوتھ پر ان کے ساتھ موجود ان کی ماں ڈولی گوگوئی نے ووٹروں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا، میں جورہاٹ کے لوگوں کی محبت اور آشیرواد چاہتی ہوں۔ ان کی بوا(پھوپھی) لکشانی رانی گوگوئی نے بھی اپنا آشیرواد دیا اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ آسام کی ترقی کا سلسلہ جاری رہے گا اور گورو گوگوئی کامیاب ہوں گے۔

گورو گوگوئی بالائی آسام کے جورہاٹ حلقے سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے موجودہ ایم ایل اے ہتیندر ناتھ گوسوامی کے خلاف مقابلہ کر رہے ہیں، جس سے یہ ایک ہائی پروفائل مقابلہ بن گیا ہے۔

126 رکنی آسام اسمبلی کے لیے اس وقت پولنگ جاری ہے، ووٹنگ صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو ہوگی ۔کانگریس چھ پارٹیوں کے اتحاد کے طور پربرسراقتدار بی جے پی زیرقیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے خلاف انتخابات لڑ رہی ہے، جو مسلسل تیسری بار اقتدار میں آنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande