ڈی آئی جی شیو کمار شرما نے فوجی کمانڈر سے ملاقات کی
جموں, 09 اپریل (ہ س)ادھم پور-ریاسی رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) شیو کمار شرما نے ناردرن کمانڈ ہیڈکوارٹر ادھم پور میں لیفٹیننٹ جنرل پرتک شرما، جنرل آفیسر کمانڈنگ اِن چیف، ناردرن کمانڈ سے تعارفی ملاقات کی۔یہ ملاقات خطے میں پولیس اور بھارتی ف
Dig


جموں, 09 اپریل (ہ س)ادھم پور-ریاسی رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) شیو کمار شرما نے ناردرن کمانڈ ہیڈکوارٹر ادھم پور میں لیفٹیننٹ جنرل پرتک شرما، جنرل آفیسر کمانڈنگ اِن چیف، ناردرن کمانڈ سے تعارفی ملاقات کی۔یہ ملاقات خطے میں پولیس اور بھارتی فوج کے درمیان ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے سیکورٹی تعاون، آپریشنل ہم آہنگی اور ادھم پور و ریاسی اضلاع میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے باہمی اشتراک پر تبادلہ خیال کیا۔

آرمی کمانڈر نے ڈی آئی جی شیو کمار شرما کی امن و قانون کی برقراری اور مختلف ایجنسیوں کے درمیان مؤثر تال میل کو سراہا۔ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں آرمی کمانڈر کی جانب سے باوقار ‘آپریشن سندور میڈل’ سے نوازا گیا۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقین نے ادھم پور-ریاسی رینج میں عوام کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande