
ممبئی ، 9 اپریل (ہ س) مہاراشٹر کے بیڑ ضلع میں ایک سڑک حادثے میں کیج تعلقہ کے تحصیلدار راکیش گڈّے کی 9 اپریل کی صبح لاتور-امبہ جوگائی ہائی وے پر ریناپور جنکشن کے قریب موقع پر ہی موت ہو گئی۔
پولیس کے مطابق راکیش گڈّے سرکاری کام کے سلسلے میں اپنی کار سے سفر کر رہے تھے، جب اچانک گاڑی پر قابو کھو بیٹھے اور کار الٹ گئی، جس کے نتیجے میں یہ مہلک حادثہ پیش آیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریناپور پولیس اسٹیشن کی ٹیم فوراً جائے وقوعہ پر پہنچی اور کار سے لاش نکال کر سرکاری اسپتال منتقل کیا۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ریناپور کے دیہی اسپتال بھیج دیا ہے، جبکہ حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کے مطابق فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا یا کسی اور وجہ سے، تاہم تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے