
سرینگر، 7 اپریل، (ہ س )جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے ہیر پورہ علاقے میں منگل کو ایک شخص کی گاڑی کی ٹکر سے موت ہو گئی۔ متوفی کی شناخت فاروق احمد شیخ ولد غلام محمد شیخ ساکن بوریہالاں کے بطور ہوئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ اس شخص کو علاقے میں نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اس کی موت ہو گئی۔ واقعے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث گاڑی اور ڈرائیور کی شناخت کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔ فی الحال ڈرائیور کو گرفتار کرنے کےلۓ کوشش جاری ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir