چھ اسمگلر گرفتار، 63.65 لاکھ روپے کی نشہ آوراشیا ضبط
حیدرآباد ، 7 اپریل (ہ س) ۔ ایک بڑی کاروائی میں حیدرآباد نارکوٹکس انفورسمنٹ ونگ (ایچ-این ای ڈبلیو) نے چلکل گوڑہ، صنعت نگر اور آدی بٹلا پولیس کے ساتھ مل کر شہر بھرمیں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث چھ افراد کو گرفتار کیا اور 63.65 لاکھ روپے مالیتی مم
چھ اسمگلر گرفتار، 63.65 لاکھ روپے کی نشہ آوراشیا ضبط


حیدرآباد ، 7 اپریل (ہ س)

۔ ایک بڑی کاروائی میں حیدرآباد نارکوٹکس انفورسمنٹ ونگ (ایچ-این ای ڈبلیو) نے چلکل گوڑہ، صنعت نگر اور آدی بٹلا پولیس کے ساتھ مل کر شہر بھرمیں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث چھ افراد کو گرفتار کیا اور 63.65 لاکھ روپے مالیتی ممنوعہ نشہ آوراشیا ضبط کیا۔

گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت سائی نکھل یادو عرف سائی، سمہاچلم، وینو، اکشے پٹیل اور بابوری آدتیہ وردھن عرف آدتیہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے چلکل گوڑہ میں سائی نکھل یادو سے 115 گرام ایم ڈی ایم اے اورصنعت نگر میں سمہاچلم اور وینو سے 1 کلو گرام ہیش آئل ضبط کیا۔ اسی طرح آدی بٹلا میں اکشے پٹیل اور آدتیہ وردھن سے ایکسٹیسی کی گولیاں، او جی بھنگ، ایل ایس ڈی بلاٹس کے ساتھ ساتھ دو پہیہ گاڑی، موبائل فون اور نقد رقم ضبط کی گئی۔ پولیس نے کہا کہ مشتبہ افراد نے پولیس کا پتہ لگانے سے بچتے ہوئے منشیات کی خریداری اور تقسیم کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز،کورئیر سروسز اورخفیہ کردہ اپلی کیشنز کا استعمال کیا۔ حکام نے بتایا کہ کچھ مشتبہ افراد کا این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پہلے سے مجرمانہ ریکارڈ ہے۔۔

۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande