
سیوان، 30 اپریل (ہ س)۔سیوان ٹاؤن تھانہ علاقہ کے اندر ڈھالہ کے قریب فائرنگ معاملہ میں پولیس نے تیز کارروائی کرتے ہوئے صرف8گھنٹے کے اندر ایک بدمعاش کوگرفتار کر لیا۔
گرفتاری کے دوران پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان فائرنگ ہوئی، جس میں بدمعاش کے دونوں گھٹنوں میں گولی لگی۔
ابتدائی طبی علاج کے بعد زخمی بدمعاش کو بہتر علاج کے لیے پٹنہ ریفر کر دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کی شام ایک معمولی سڑک حادثے کے بعد تنازعہ پرتشدد واقعہ میں تبدیل ہو گیا۔ واقعہ کے دوران بدمعاشوں نے فائرنگ کر دی جس سے بی جے پی لیڈر کے بھتیجے ہرش کمار کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ چندن سنگھ شدید زخمی ہو گیا۔
واردات کے بعدبدمعاش موقع سے فرار ہو گئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی محکمہ پولیس حرکت میں آگئی۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پورن کمار جھا کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس میں کئی تھانوں کی پولیس شامل تھی جس میں ایس ڈی پی او اجے کمار سنگھ اور ٹاؤن تھانہ انچارج اویناش کمار شامل تھے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کے آس پاس نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا معائنہ کیا اور ایک مشکوک گاڑی کی نشاندہی کی۔ تکنیکی اور انسانی معلومات کی بنیاد پر پولیس نے چھوٹو کمار یادو ولد ہیرا چودھری ساکن ہتھوڑا تھانہ حسین گنج کی شناخت کی۔اس کے بعد اس کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھا پہ ماری کی گئی۔
پولیس کے مطابق چھاپہ ماری کے دوران بدمعاش نے فرار ہونے کی کوشش کی اور اپنے دفاع میں پولیس نے اسے دونوں گھٹنوں میں گولی مار دی۔ اس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نےبدمعاش کو فوری طور پر صدر اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی علاج فراہم کرتے ہوئے اسے پٹنہ ریفر کر دیا۔ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کے مطابق گولیاں دونوں گھٹنوں میں لگی تھیں۔ حالانکہ انکاؤنٹر کے بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے، کیونکہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تک نہیں پہنچ سکا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی بدمعاش کی گرفتاری کے دوران اپنے دفاع میں کی گئی۔ فی الحال پولیس دیگر مفرور بدمعاشوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کر رہی ہے۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ جلد ہی پورا معاملہ حل کر لیا جائے گا۔ اس تیز رفتار کارروائی سے پولیس نے مجرموں کو سخت پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan