330 بوتل نیپالی اور 85 بوتل غیر ملکی شراب برآمد، دوبائک ضبط
ارریہ، 30 اپریل (ہ س)۔ایس ایس بی 56ویں بٹالین کی ایف سموے پھلکاہا چوکی کی خصوصی گشتی ٹیم نے ہندنیپال سرحدی علاقہ سے اسمگلنگ کر کے لائے جارہے 330 بوتل نیپالی شراب اور 85 بوتل مختلف براؤنڈ وں کی غیر ملکی شراب ضبط کی گئی۔ ایس ایس بی نے جائے وقوعہ سے
330 بوتل نیپالی اور 85 بوتل غیر ملکی شراب برآمد، دوبائک ضبط


ارریہ، 30 اپریل (ہ س)۔ایس ایس بی 56ویں بٹالین کی ایف سموے پھلکاہا چوکی کی خصوصی گشتی ٹیم نے ہندنیپال سرحدی علاقہ سے اسمگلنگ کر کے لائے جارہے 330 بوتل نیپالی شراب اور 85 بوتل مختلف براؤنڈ وں کی غیر ملکی شراب ضبط کی گئی۔

ایس ایس بی نے جائے وقوعہ سے دو موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لیں۔اسمگلروں نے ایس ایس بی اہلکاروں کو دیکھ کر اپنی موٹر سائیکلیں چھوڑ دیں اور رات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اندھیرے میں نیپال کی سرحد میں داخل ہو گئے۔ ایس ایس بی کی خصوصی گشتی ٹیم نے یہ کارروائی بھارت نیپال سرحد کے پیلر نمبر 188/3 کے قریب ہندوستانی سرحد کے تقریباً 60 میٹر کے فاصلے پر مانک پور یادو ٹولہ میں کی۔ ضبط کی گئی نیپالی شراب کی کل مقدار 99 لیٹر تھی، جب کہ غیر ملکی شراب کی کل مقدار تقریباً 29 لیٹر تھی۔

اسمگلر اس شراب کو نیپال سے بھارت لے جا رہے تھے۔ایس ایس بی کی طرف سے ضروری کارروائی کے بعد ضبط شدہ شراب اور موٹر سائیکل محکمہ ایکسائز کے حوالے کر دی گئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande