سبھاش گھئی ’تال 2‘ پر اپڈیٹ دیں
ہدایت کار سبھاش گھئی کی بلاک بسٹر فلم ”تال“ کے سیکوئل کے بارے میں طویل عرصے سے جاری قیاس آرائیوں کے درمیان اب ایک اہم اپڈیٹ سامنے آیا ہے۔ سبھاش گھئی نے تصدیق کی ہے کہ وہ ”تال 2“ پر کام کر رہے ہیں اور اکتوبر تک اس کا باضابطہ اعلان کیا جا سکتا ہے۔ اس
Subhash-Ghai-gives-details-Taal-2


ہدایت کار سبھاش گھئی کی بلاک بسٹر فلم ”تال“ کے سیکوئل کے بارے میں طویل عرصے سے جاری قیاس آرائیوں کے درمیان اب ایک اہم اپڈیٹ سامنے آیا ہے۔ سبھاش گھئی نے تصدیق کی ہے کہ وہ ”تال 2“ پر کام کر رہے ہیں اور اکتوبر تک اس کا باضابطہ اعلان کیا جا سکتا ہے۔ اس خبر نے فلم شائقین میں جوش و خروش بھر دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں سبھاش گھئی نے انکشاف کیا کہ ”تال 2“ ایک نئی میوزیکل لو اسٹوری ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پچھلی فلم کے ستارے ایشوریہ رائے، اکشے کھنہ اور انل کپور اس فلم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ان کے مطابق کہانی کو نئے دور کے مطابق ڈھالا جا رہا ہے اور نئے چہرے مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔

سبھاش گھئی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ کچھ برسوں سے فلم کی کہانی پر کام کر رہے ہیں اور اس کا خاکہ پوری طرح تیار کر چکے ہیں۔ تاہم انہوں نے عندیہ دیا کہ اس بار وہ خود اس کی ہدایت کاری نہیں کریں گے بلکہ اس کی ذمہ داری کسی معروف ہدایت کار کو سونپیں گے۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ”تال 2“ کے علاوہ وہ اپنی مشہور فلم ”کرما“ کے سیکوئل پر بھی کام کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande