فلم ’آخری سوال‘ پر میکرز کی تشویش میں اضافہ
سنجے دت کی آنے والی فلم ”آخری سوال“ 8 مئی کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے، لیکن ابھی تک اس کا ٹریلر سامنے نہیں آیا ہے ۔ پہلے یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ ٹریلر 30 اپریل تک ریلیز کر دیا جائے گا، لیکن پروڈیوسرز کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں ک
Makers-concern-grows-over-Aakhri-Sawaal


سنجے دت کی آنے والی فلم ”آخری سوال“ 8 مئی کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے، لیکن ابھی تک اس کا ٹریلر سامنے نہیں آیا ہے ۔ پہلے یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ ٹریلر 30 اپریل تک ریلیز کر دیا جائے گا، لیکن پروڈیوسرز کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ اب،خبر ہے کہ فلم کو سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) سے اب تکمنظوری نہیں مل سکی ہے، جس کی وجہ سے ٹریلر کی ریلیز ملتوی کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ،سنسر بورڈ نے ٹریلر میں کچھ تبدیلیاں تجویز کی ہیں۔ نتیجتاً پروڈیوسرز نے ٹریلر کی ریلیز ملتوی کر دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹریلر کی لانچنگ کے لیے ایک شاندار تقریب کاادارہ کیا گیا تھا جس میں پوری کاسٹ اور عملے کی شرکت متوقع تھی، لیکن سنسر شپ کا عمل مکمل نہیں ہو سکا ہے جس کی وجہ سے یہپروگرام منعقد نہیں ہو سکا۔

ابھیجیت موہن وارنگ کی ہدایت کاری میں بنی فلم”آخری سوال“ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے 100 سالہ سفر سے متاثر بتائی جاتیہے۔ فلم میں سنجے دت مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ امت سادھ، نماشی چکرورتی، سمیرا ریڈی اور تریدھا چودھری بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ شائقین اب سینسر بورڈ کی طرف سے فلم کی منظوری اور اس کے ٹریلر کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande