چیمپیئنز لیگ سیمی فائنل: ایٹلیٹیکو میڈرڈ اور آرسنل کے درمیان پہلا مقابلہ 1-1 سے ڈرا
چیمپیئنز لیگ سیمی فائنل: ایٹلیٹیکو میڈرڈ اور آرسنل کے درمیان پہلا مقابلہ 1-1 سے ڈرا میڈرڈ، 30 اپریل (ہ س)۔ یو ای ایف اے چیمپیئنز لیگ 2026 کے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ اور آرسنل کے درمیان مقابلہ 1-1 کی برابری پر ختم ہوا۔ یہ میچ
جولین الواریز نے پینلٹی اسپاٹ سے گول کر کے ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے لیے ایک پوائنٹ حاصل کیا


چیمپیئنز لیگ سیمی فائنل: ایٹلیٹیکو میڈرڈ اور آرسنل کے درمیان پہلا مقابلہ 1-1 سے ڈرا

میڈرڈ، 30 اپریل (ہ س)۔ یو ای ایف اے چیمپیئنز لیگ 2026 کے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ اور آرسنل کے درمیان مقابلہ 1-1 کی برابری پر ختم ہوا۔ یہ میچ جہاں ایک طرف حکمتِ عملی کے اعتبار سے سخت رہا، وہیں گول کے مواقع محدود نظر آئے۔ پہلے ہاف میں آرسنل نے برتری حاصل کی۔ 44 ویں منٹ میں وکٹر گیوکریس کو پینلٹی ملی، جسے انہوں نے شاندار طریقے سے گول میں بدلتے ہوئے ٹیم کو 0-1 کی برابری دلا دی۔

تاہم، دوسرے ہاف میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے واپسی کی۔ 56 ویں منٹ میں ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (وی اے آر) کی مدد سے بین وائٹ کے ہینڈ بال کا فیصلہ ہوا، جس کے بعد جولین الواریز نے پینلٹی کو گول میں تبدیل کر کے اسکور 1-1 کر دیا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں نے مواقع بنائے، لیکن کوئی بھی برتری حاصل نہ کر سکا۔ ایٹلیٹیکو کے انٹوئن گریزمین کا شاٹ کراس بار سے ٹکرایا، جبکہ آرسنل کو ملا ایک اور پینلٹی کا موقع وی اے آر ریویو کے بعد منسوخ کر دیا گیا۔

میچ کے بعد ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے کپتان کوکے نے کہا، ’’ہم نے پوری کوشش کی۔ ابتدائی گول پینلٹی سے ملا، جو مجھے تھوڑا مشکوک لگا۔ ہمارے پاس میچ جیتنے کے مواقع تھے، لیکن اب فیصلہ دوسرے مرحلے میں ہوگا۔ ان کا دفاع مضبوط ہے اور آگے ان کے کھلاڑی کافی تیز ہیں۔ ہم اپنے مواقع سے فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ ہمیں امید ہے کہ لندن میں ہونے والا اگلا میچ اس سیزن میں ہمارا آخری مقابلہ نہیں ہوگا‘‘۔

آرسنل کے گول اسکورر وکٹر گیوکریس نے کہا، ’’پہلے ہاف میں ہم نے میچ پر اچھا کنٹرول رکھا۔ دوسرے ہاف میں انہوں نے بہتر کھیل دکھایا اور شاید گول کے حقدار بھی تھے۔ مجموعی طور پر یہ ایک کٹھن مقابلہ رہا۔ گھریلو میدان اور شائقین کی حمایت کے ساتھ اگلا میچ مختلف ہوگا۔ ہمیں اپنی بہترین کارکردگی دکھانی ہوگی‘‘۔ اب دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا مرحلہ 5 مئی کو لندن میں کھیلا جائے گا۔ اس مقابلے کا فاتح فائنل میں پیرس سینٹ جرمین یا بائرن میونخ سے ٹکرائے گا۔ فی الحال پی ایس جی کو پہلے مرحلے میں 4-5 کی برتری حاصل ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande