
سرینگر، 30 اپریل (ہ س)۔ شوپیاں کے اگلر پنجورا علاقے میں کولڈ اسٹوریج کی سہولت میں بھاپ کے بوائلر کے پھٹنے سے دو افراد کی موت ہو گئی اور ایک زخمی ہو گیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ دھماکہ پھل منڈی میں زم زم کولڈ اسٹور میں اس وقت ہوا جب ایک اسٹیم بوائلر کی مرمت جاری تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں تین انجینئرز زخمی ہوئے اور انہیں علاج کے لیے ضلع اسپتال شوپیاں منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک زخمی، جس کی شناخت سوربھ سنگھ کے طور پر ہوئی ہے علی گڑھ، اتر پردیش سے تعلق رکھتے ہیں اسپتال پہنچنے پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جب کہ دو دیگر، راج کمار اور شیو کمار کا علاج کیا جا رہا ہے۔ وہیں بعد میں شیو کمار بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جس سے مرنے والوں کی تعداد دو ہو گئی، جب کہ راج کمار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
حکام نے بتایا کہ یہ افراد بوائلر کی مرمت کر رہے تھے کہ اچانک یہ پھٹ گیا۔ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir