عصمت دری کی شکار کے حمل کو ختم کرنے کے قانون میں ترمیم پر مرکزی حکومت غور کرے: سپریم کورٹ
نئی دہلی، 30 اپریل (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے 15 سالہ عصمت دری کی شکار لڑکی کو حمل کے اسقاط کی اجازت دینے والے اپنے حکم کو منسوخ کرنے کے لئے ایمس کی درخواست پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے مرکزی حکومت سے کہا کہ وہ 20
SC-Rape-Victim-Pregnancy


نئی دہلی، 30 اپریل (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے 15 سالہ عصمت دری کی شکار لڑکی کو حمل کے اسقاط کی اجازت دینے والے اپنے حکم کو منسوخ کرنے کے لئے ایمس کی درخواست پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے مرکزی حکومت سے کہا کہ وہ 20 ہفتوں سے زیادہ کے حمل کو ختم کرنے کی اجازت دینے کے لیے قانون میں ترمیم پر غور کرے۔

عدالت نے کہا کہ اگر عصمت دری کے نتیجے میں حمل ہوتا ہے تو اسے ختم کرنے کی کوئی مدت نہیں ہونی چاہیے۔ قانون کو وقت کے ساتھ بدلنا چاہیے۔ عدالت نے کہا کہ بچے کے ساتھ عصمت دری کا واقعہ عمر بھر اس کی ذہنی اذیت کا باعث بنتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اگر ماں مستقل معذوری کا شکار نہ ہو تو حمل جاری رکھا جا سکتا ہے لیکن یہ سب کچھ متاثرہ پر منحصر ہے۔

سماعت کے دوران، ایمس کی جانب سے پیش اے ایس جی ایشوریہ بھاٹی نے کہا کہ جنین کا اسقاط حمل ممکن نہیں ہے۔ حمل کے 30 ہفتے ہو چکے ہیں۔ نوزائیدہ کو گود لینے کے لیے دیا جا سکتا ہے۔ تب عدالت نے کہا کہ یہ متاثرہ کا فیصلہ ہوگا کہ اسے کیا کرنا ہے۔

گزشتہ24 اپریل کو جسٹس بی وی ناگرتنا کی سربراہی والی بنچ نے ایک حاملہ نابالغ کو اسقاط حمل کی اجازت دے دی تھی ۔ جسٹس بی وی ناگرتنا کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ مسئلہ بچے کی پیدائش کا نہیں ہے، بلکہ لڑکی کی خواہش کا ہے۔ اگر وہ بچے کو جنم نہیں دینا چاہتی ہے، تو اسے ایسا کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا ہے، خواہ پیدائش کے بعد بچے کو گود لینے کا متبادل موجود ہو۔

جسٹس ناگرتنا نے کہا کہ ایک عورت، خاص طور پر ایک نابالغ کو اس کی مرضی کے خلاف حمل ٹھہرانے کے لیے مجبور کرنا اس کی ذہنی، جذباتی اور جسمانی صحت کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے، اس لیے اس کی خواہش کا احترام کرنا ضروری ہے ۔ سماعت کے دوران سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے میڈیکل رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے دلیل دی کہ اس مرحلے پر حمل کو ختم کرنا ماں اور بچے ،دونوں کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔ مہتا نے تجویز پیش کی کہ بچے کو پیدائش کے بعد گود لینے کے لیے دیا جا سکتا ہے، جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

دراصل ، لڑکی ایک نابالغ لڑکے کے ساتھ آپسی رضامندی کے بعد حاملہ ہوئی تھی۔ نابالغ کی ماں نے ایم ٹی پی ایکٹ کی مقررہ مدت کے بعد بچے کو اسقاط حمل کرنے کی اجازت کی درخواست کی۔ لڑکی نے یہ بھی کہا کہ وہ حمل جاری رکھنا نہیں چاہتی۔ سماعت کے دوران، درخواست گزار کی نمائندگی کرنے والے وکیل نے کہا کہ حمل نے نابالغ کو شدید ذہنی تناو دیا اور اس کی پڑھائی متاثر ہوئی ہے ۔ اس نے خودکشی کی کوشش بھی کی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande