جیل میں بند ممبر پارلیمنٹ شمالی کشمیر انجینئر رشید پہنچے سرینگر، اپنے بیمار والد سے ملنے کے دوران جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے
سرینگر 30 اپریل ( ہ س)۔ شمالی کشمیر کے ممبر پارلیمنٹ انجینئر رشید جو کہ پچھلے چھ سال سے زیادہ عرصے کے دوران فی الحال تہاڈ جیل میں بند ہیں, کو اپنے بیمار والد سے ملنے کےلۓ دلی کی عدالت نے ایک ہفتے کی ضمانت دی ہے ۔ جس کو لے کر کچھ شرائط عدالت کی طرف
تصویر


سرینگر 30 اپریل ( ہ س)۔ شمالی کشمیر کے ممبر پارلیمنٹ انجینئر رشید جو کہ پچھلے چھ سال سے زیادہ عرصے کے دوران فی الحال تہاڈ جیل میں بند ہیں, کو اپنے بیمار والد سے ملنے کےلۓ دلی کی عدالت نے ایک ہفتے کی ضمانت دی ہے ۔ جس کو لے کر کچھ شرائط عدالت کی طرف رکھی گئی ہیں۔ فی الحال ایک ہفتے کے لئے جیل سے رہا ہونے کے بعد وہ سرینگر پہنچتے ہی اپنے بیمار والد جو اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں سے ملنے کےلۓ یہاں پہنچ گئے ہیں۔اس دوران والد سے ملتے ہی یہاں اسپتال میں باپ اور بیٹے کے درمیان جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے ہیں۔ میڈیا نے جب انجینئر رشید سے بات کرنے کی کوشش کی تو انکا صرف یہ جواب تھا کہ جیت سچائی کی ہوگی۔ غور طلب ہے کہ انجینئر رشید کے والد کی بیماری کو لے کر عدالت نے انکی طرف سےدی گئی درخواست پر انہیں ایک ہفتے کی ضمانت دی ہے ۔واضح رہے انجینئر رشید ممبر پارلیمنٹ پچھلے چھ سال سے زیادہ عرصے سے دہشت گردی کی فنڈنگ کو لے کر ایک کیس میں تہاڈ جیل میں بند ہیں۔ جبکہ جیل میں بند ہونے کے باوجود اس نے لوک سبھا الیکشن میں جیت حاصل کرکے بارہمولہ کانسچونسی سے لوک سبھا امید وار عمر عبداللہ کو بھاری اکثریت سے ہرا دیا تھا۔اور جیت درج کرکے پارلیمنٹ میں دستک دی ہے۔ فی الحال انجینئر رشید پارلیمنٹ سیشن کو لے کر عدالتی حکم پر کئ بار پارلیمنٹ میں حاضر رہے ہیں اور اپنے لوگوں خاص کر کشمیر کے متعدد مسائل اٹھاتے رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande