ہندوستان یونی لیور لمیٹڈ کا چوتھی سہ ماہی میں خالص منافع 21 فیصد بڑھ کر 2994 کروڑ روپے ہو گیا
نئی دہلی، 30 اپریل ( ہ س ) : روزمرہ استعمال کی گھریلو اشیاء بنانے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنی ہندوستان یونی لیور لمیٹڈ نے مالی سال 26۔2025 کی چوتھی سہ ماہی کے نتائج جاری کیے۔ جنوری سے مارچ کے دوران کمپنی کا خالص منافع 21 فیصد بڑھ کر 2994 کروڑ روپے
ہندوستان یونی لیور لمیٹڈ کا چوتھی سہ ماہی میں خالص منافع 21 فیصد بڑھ کر 2994 کروڑ روپے ہو گیا


نئی دہلی، 30 اپریل ( ہ س ) : روزمرہ استعمال کی گھریلو اشیاء بنانے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنی ہندوستان یونی لیور لمیٹڈ نے مالی سال 26۔2025 کی چوتھی سہ ماہی کے نتائج جاری کیے۔ جنوری سے مارچ کے دوران کمپنی کا خالص منافع 21 فیصد بڑھ کر 2994 کروڑ روپے ہو گیا، جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں 2475 کروڑ روپے تھا۔

کمپنی کے مطابق اس سہ ماہی میں مصنوعات کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی آٹھ اعشاریہ تیرہ فیصد بڑھ کر سولہ ہزار ایک سو بہتر کروڑ روپے رہی۔ اس دوران کل اخراجات سات اعشاریہ دو فیصد بڑھ کر سولہ ہزار چھ سو پندرہ کروڑ روپے ہو گئے۔ دیگر آمدنی سمیت کل آمدنی پانچ اعشاریہ صفر ایک فیصد بڑھ کر سولہ ہزار پانچ سو اسی کروڑ روپے رہی، جو پچھلی بارہ سہ ماہیوں میں سب سے تیز اضافہ ہے۔

پورے مالی سال 26۔2025 میں کمپنی کا خالص منافع 15059 روپے رہا، جس میں نیوٹریشنلَیب کی فروخت سے بھی مدد ملی۔ اس دوران کل آمدنی چار اعشاریہ چھ فیصد بڑھ کر65219 کروڑ روپے ہو گئی۔

کمپنی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر پریا نائر نے کہا کہ بہتر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے طلب کا ماحول بہتر رہا۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے سرمایہ کاری میں اضافہ، شعبوں کو مضبوط بنانے، طلب پیدا کرنے کی صلاحیت بڑھانے اور تنظیم کو سادہ بنانے جیسے اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے عالمی سیاسی تناؤ کی وجہ سے اشیاء اور کرنسی میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، لیکن کمپنی بچت، مضبوط سپلائی نظام اور متوازن قیمتوں کے ذریعے ان چیلنجز سے نمٹ رہی ہے۔ مستقبل میں مضبوط برانڈ، مالی بنیاد اور بہتر کارکردگی کمپنی کو اس غیر یقینی ماحول میں آگے بڑھنے میں مدد دے گی۔

واضح رہے کہ ہندوستان یونی لیور لمیٹڈ بھارت کی سب سے بڑی تیز رفتار استعمالی اشیاء بنانے والی کمپنی ہے، جو نوے سال سے زیادہ عرصے سے صارفین کی خدمت کر رہی ہے اور اس کے برانڈز ملک کے زیادہ تر گھروں تک پہنچتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande