سبسکرپشن کے لیے کھلا آن ای ایم آئی ٹیکنالوجی کا آئی پی او، 8 مئی کو لسٹنگ کا امکان
نئی دہلی، 30 اپریل (ہ س)۔ فنٹیک کمپنی آن ای ایم آئی ٹیکنالوجی سالوشنز کا 925.92 کروڑ روپے کا پبلک ایشو ( آئی پی او) آج سبسکرپشن کے لیے لانچ کیا گیا۔ سرمایہ کار 5 مئی تک بولی لگا سکیں گے۔ ایشو بند ہونے کے بعد، شیئرز 6 مئی کو الاٹ کیے جائیں گے،
آن


نئی دہلی، 30 اپریل (ہ س)۔

فنٹیک کمپنی آن ای ایم آئی ٹیکنالوجی سالوشنز کا 925.92 کروڑ روپے کا پبلک ایشو ( آئی پی او) آج سبسکرپشن کے لیے لانچ کیا گیا۔ سرمایہ کار 5 مئی تک بولی لگا سکیں گے۔ ایشو بند ہونے کے بعد، شیئرز 6 مئی کو الاٹ کیے جائیں گے، جبکہ الاٹ کیے گئے شیئرز 7 مئی کو ڈیمیٹ اکاو نٹس میں جمع کیے جائیں گے۔ کمپنی کے شیئرز 8 مئی کو بی ایس ای اور این ایس ای پر درج ہو سکتے ہیں۔ شام 4 بجے تک، آئی پی او کو 24 فیصد سبسکرپشن مل چکا تھا۔

آن ای ایم آئی ٹیکنالوجی سالوشنز کے اس آئی پی او میں بولی لگانے کے لیے پرائس بینڈ 162 سے 171 فی شیئر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ لاٹ کا سائز 87 شیئرز کاہے۔ خوردہ سرمایہ کار کم از کم 1 لاٹ، یعنی 87 شیئرز کے لیے بولی لگا سکتے ہیں، جس کے لیے انہیں 14,877 روپے کی سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔ اسی طرح، خوردہ سرمایہ کار 1,93,401 کی سرمایہ کاری کے ساتھ 1,131 حصص پر مشتمل زیادہ سے زیادہ 13 لاٹس کے لیے بولی لگا سکتے ہیں۔

اس آئی پی او کے تحت، 5,41,47,390 شیئرز جاری کیے جائیں گے جن کی قیمت 1 روپے ہے، جو کل 925.92 کروڑ روپے ہیں۔ ان میں سے تقریباً 850 کروڑ روپے کے 4,97,07,602 نئے حصص اور تقریباً 76 کروڑ روپے کے 44,39,788 شیئرز آفر برائے فروخت ونڈو کے ذریعے فروخت کیے جائیں گے۔ بدھ کو، آئی پی او کے کھلنے سے ایک دن پہلے، کمپنی نے اینکر سرمایہ کاروں کے ذریعے 278 کروڑ روپے اکٹھے کیے تھے۔ ان اینکر سرمایہ کاروں میں ایچ ڈی ایف سی میوچل فنڈ، آئی سی آئی سی آئی پراڈینشل میوچل فنڈ، گولڈمین سیکس اور سٹی گروپ جیسے بڑے نام شامل ہیں۔

آئی پی او کا زیادہ سے زیادہ 50 فیصد اہل ادارہ جاتی خریداروں (کیو آئی بی) کے لیے مخصوص ہے۔ خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے کم از کم 35 فیصد اور غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (این آئی آئی) کے لیے کم از کم 15 فیصد مختص ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande