کرائم برانچ کشمیر نے دھوکہ دہی کے معاملے میں چارج شیٹ دائر کی
کرائم برانچ کشمیر نے دھوکہ دہی کے معاملے میں چارج شیٹ دائر کی سرینگر، 30 اپریل (ہ س) اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) کشمیر نے سرینگر کے ایک رہائشی کے خلاف جے ڈی اے کی زمین اور سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کے وعدے پر لوگوں سے مبینہ طور پر دھوکہ دہی
کرائم برانچ کشمیر نے دھوکہ دہی کے معاملے میں چارج شیٹ دائر کی


کرائم برانچ کشمیر نے دھوکہ دہی کے معاملے میں چارج شیٹ دائر کی

سرینگر، 30 اپریل (ہ س) اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) کشمیر نے سرینگر کے ایک رہائشی کے خلاف جے ڈی اے کی زمین اور سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کے وعدے پر لوگوں سے مبینہ طور پر دھوکہ دہی کے الزام میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کرائم برانچ جموں و کشمیر کے اکنامک آفینس ونگ کشمیر (ای او ڈبلیو) نے بشیر احمد بھٹ ولد عبدالغنی بھٹ کے خلاف سیکشن 420 آر پی سی کے تحت ایف آئی آر نمبر 84/2022 کیس میں چارج شیٹ جمع کرائی۔ انہوں نے کہا جنوری 2019 میں سری نگر کے استھان پورہ تلبل کے رہنے والے بشیر احمد بھٹ پر شکایت کنندگان سے دھوکہ دہی سے بڑی رقم حاصل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس نے جموں میں جے ڈی اے کی زمین فراہم کرنے اور شکایت کنندگان کے رشتہ داروں کے لیے سرکاری ملازمتوں کا بندوبست کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ تاہم، وہ زمین فراہم کرنے اور ملازمت کے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے۔ ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں تحقیقات کا آغاز کیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ بشیر احمد بھٹ نے جان بوجھ کر شکایت کنندگان کو دھوکہ دیا اور جھوٹی یقین دہانیوں کے ذریعے بے ایمانی سے رقم حاصل کی۔جمع کیے گئے شواہد نے دفعہ 420 آر پی سی کے تحت دھوکہ دہی کے کمیشن کی تصدیق کی۔ اسی مناسبت سے عدالتی فیصلے کے لیے معزز عدالت میں چارج شیٹ دائر کی گئی۔عام لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ معاشی دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف چوکس رہیں اور ایسے کسی بھی واقعے کی اطلاع براہ راست ایس ایس پی (کرائم برانچ عبدالوحید شاہ کو دیں۔ اگر آپ معاشی دھوکہ دہی کا شکار ہوئے ہیں، تو آپ اپنی شکایت سرکاری ای میل sspeowkmr@jkpolice.gov.in پر بھی بھیج سکتے ہیں۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande