آج گڈ فرائیڈے پر بند رہے گا شیئر بازار، اب پیر کو کاروبار ہوگا
آج گڈ فرائیڈے پر بند رہے گا شیئر بازار، اب پیر کو کاروبار ہوگا نئی دہلی، 03 اپریل (ہ س)۔ گڈ فرائیڈے کی وجہ سے آج گھریلو شیئر بازار بند ہے۔ وہیں، ہفتہ وار تعطیل ہونے کی وجہ سے اس ہفتہ اور اتوار کو بھی شیئر بازار بند رہے گا۔ اب اگلے ہفتے کے پہلے د
علامتی تصویر


آج گڈ فرائیڈے پر بند رہے گا شیئر بازار، اب پیر کو کاروبار ہوگا

نئی دہلی، 03 اپریل (ہ س)۔ گڈ فرائیڈے کی وجہ سے آج گھریلو شیئر بازار بند ہے۔ وہیں، ہفتہ وار تعطیل ہونے کی وجہ سے اس ہفتہ اور اتوار کو بھی شیئر بازار بند رہے گا۔ اب اگلے ہفتے کے پہلے دن پیر کو شیئر بازار میں کاروبار ہوگا۔

گڈ فرائیڈے کے موقع پر ہندوستانی شیئر بازار بند ہونے کی وجہ سے دونوں اہم انڈیکس بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) دونوں پر کاروبار نہیں ہوگا۔ چونکہ، اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کو ویک اینڈ ہے، اس لیے شیئر بازار میں مسلسل تین دن کا بریک رہے گا۔

اس کے علاوہ آج ایکویٹی، ایکویٹی ڈیریویٹیوز، ایس ایل بی، کرنسی ڈیریویٹیوز اور انٹرسٹ ریٹ ڈیریویٹیوز- سبھی سیگمنٹس میں کوئی ٹریڈنگ نہیں ہوگی، یعنی پورے دن ایکسچینج پر کاروبار مکمل طور پر بند رہے گا۔ گھریلو شیئر بازار میں اب اگلا کاروباری سیشن پیر، 6 اپریل کو صبح 9.15 بجے سے شروع ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande