انوراگ کپل نے این ایم ڈی سی میں مالیات شعبے کے ڈائریکٹر کا چارج سنبھالا
نئی دہلی، 2 اپریل (ہ س)۔ انوراگ کپل، جو انڈین ریلوے اکاؤنٹس سروس (آئی آر اے ایس) کے 1998 بیچ کے افسر ہیں، نے ہندوستان کے سب سے بڑے لوہے کی پیداواری کمپنی این ڈی ایم سی لمیٹڈ میں ڈائریکٹر (منالیات) کا چارج سنبھال لیا ہے۔ جمعرات کو جاری کردہ ایک بیا
انوراگ کپل نے این ایم ڈی سی میں مالیات شعبے کے ڈائریکٹر کا چارج سنبھالا


نئی دہلی، 2 اپریل (ہ س)۔ انوراگ کپل، جو انڈین ریلوے اکاؤنٹس سروس (آئی آر اے ایس) کے 1998 بیچ کے افسر ہیں، نے ہندوستان کے سب سے بڑے لوہے کی پیداواری کمپنی این ڈی ایم سی لمیٹڈ میں ڈائریکٹر (منالیات) کا چارج سنبھال لیا ہے۔

جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں، اسٹیل کی وزارت نے اعلان کیا کہ انوراگ کپل نے منگل کو این ایم ڈی سی لمیٹڈ میں ڈائریکٹر (مالیات) کے طور پر چارج سنبھال لیا ہے۔ ہندوستانی ریلوے اور سنٹرل پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز میں 26 سال پر محیط کیریئر کے ساتھ، مسٹر کپل مالیاتی انتظام اور پبلک سیکٹر گورننس میں آپریشنل مہارت اور اسٹریٹجک وژن پر مشتمل بہت سارے تجربے لاتے ہیں۔

وزارت کے مطابق انہوں نے ہندوستانی ریلوے کے اندر کلیدی عہدوں پر کام کیا ہے، جس میں سینئر ڈویژنل فائنانس منیجر، ایف اے اینڈ سی اے او (ٹریفک)، ایف اے اینڈ سی اے او (فنانس اینڈ جنرل) اور ڈپٹی چیف ویجیلنس آفیسر شامل ہیں۔ انہوں نے کوئلہ کی وزارت میں بطور ڈائریکٹر بھی خدمات انجام دیں، جہاں انہوں نے اپنے دور میں اہم پالیسی اور سیکٹرل کاموں کو موثر طریقے سے منظم کیا۔

اسٹیل کی وزارت کے مطابق، این ڈی ایم میں شامل ہونے سے پہلے، انہوں نے ریلوے بورڈ میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر (مالیاتی اخراجات) کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس کردار میں، وہ ہندوستانی ریلوے کے لیے مالیاتی پالیسی کے معاملات، اخراجات کے انتظام، منصوبہ بندی، پروجیکٹ کی نگرانی، اور پیداواری تجزیہ کے لیے ذمہ دار تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande