
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گاندربل انکاؤنٹر کی مجسٹریل جانچ کا حکم دیا
سرینگر، 03 اپریل (ہ س)۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے ارہاما علاقے میں ایک انکاؤنٹر میں ایک مبینہ دہشت گرد کی ہلاکت کی مکمل اور غیر جانبدارانہ مجسٹریل جانچ کا حکم دیا۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں، ایل جی کے دفتر نے مطلع کیا کہ اس نے ارہاما، گاندربل واقعے کی مکمل اور غیر جانبدارانہ مجسٹریل انکوائری کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا، انکوائری واقعے سے متعلق تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گی اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔‘‘ دریں اثنا، حکومت کے انڈر سکریٹری نے ضلع مجسٹریٹ گاندربل کو ایک مکتوب میں اس معاملے کی جانچ کے لئے خط لکھا گیا ہے اور اس میں درخواست کی گئی ہے کہ ایک مکمل اور غیر جانبدارانہ مجسٹریٹ انکوائری کروائیں۔ مجسٹریٹ سے کہا گیا ہے کہ وہ ان حقائق اور حالات کا پتہ لگائیں جن کی وجہ سے راشد احمد مغل ولد مرحوم گل زمان مغل کی موت واقع ہوئی۔ انہیں 7 دن کے اندر انکوائری مکمل کرکے رپورٹ ہوم ڈیپارٹمنٹ کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔غور طلب ہے کہ دو روز قبل گاندربل میں ایک انکاؤنٹر ہوا ہے جس میں فوج نے دعوٰی کیا ہے کہ انہوں نے ایک عدم شناخت دہشت گرد کو مارا ہے۔ جبکہ لواحقین کے مطابق مذکورہ نوجوان ولیوار لار گاندربل کا رہنے والا ہے اور اسکی کسی بھی دہشت گردی کے معاملے میں کسی طرح کے ملوث ہونے کا ریکارڈ نہیں ہے۔ جبکہ اس نے بیچلرس آف کامرس میں ماسٹرس کیا تھا اور وہ اسی دن گھر سے صبح صویرے نکلا تھا۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir