ایم آئی ایم کی مغربی بنگال انتخابات کےلیے امیدواروں کی پہلی فہرست کی جاری
حیدرآباد ، 3 اپریل (ہ س) ۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے جمعہ 3 اپریل کو آنے والے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لیے 12 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ امیدواروں اوران کے متعلقہ حلقوں کی فہرست ذیل میں دی گئی ہے۔ رگھوناتھ گ
ایم آئی ایم کی مغربی بنگال انتخابات کےلیے امیدواروں کی پہلی فہرست کی اجرائی


حیدرآباد ، 3 اپریل (ہ س) ۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے جمعہ 3 اپریل کو آنے والے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لیے 12 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔

امیدواروں اوران کے متعلقہ حلقوں کی فہرست ذیل میں دی گئی ہے۔

رگھوناتھ گنج سے عمران سولنکی،

دانش عزیز آسنسول اترسے،

کنڈی سے مصباح الاسلام خان،

راجا الکریم سوجاپورسے،

موٹاباری سے ایڈووکیٹ محمد مصطفیٰ حق،

نلہٹی سے حاجی انصرشیخ،

مراری سے تاسرشیخ،

بارسات سے منعم سردار،

محبوب عالم کرند یگھی سے،

سوتی سے اسدالشائق،

بشیرہاٹ سے شبانہ پروین، ہاوڑاسے آسک راج منڈل

ودیگرشامل ہیں۔مغربی بنگال میں دومرحلوں میں انتخابات

مغربی بنگال انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے گزٹ نوٹیفکیشن 30 مارچ کو جاری کیا گیا تھا، جبکہ دوسرے مرحلے کے لیے 2 اپریل کو مطلع کیا گیا۔

پہلے مرحلے کے لیے 6 اپریل اور دوسرے مرحلے کے لیے 9 اپریل کو کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن ہے۔ کاغذات نامزد گی کی جانچ پڑتال 7 اپریل کو ہوگی۔امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ پہلے مرحلے کے لیے 9 اپریل اور دوسرے مرحلے کے لیے 13 اپریل ہے۔ انتخابات 6 مئی سے پہلے مکمل ہونے چاہئیں۔ مغربی بنگال میں کل294 اسمبلی سیٹیں ہیں،جہاں ترنمول کانگریس کی لیڈرممتا بنرجی 2011 سے اقتدارمیں ہیں۔

انتخابی فہرستوں کے مطابق ریاست میں 6,45,61,152 ووٹر ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande