ہماچل کی بلند چوٹیوں پر برف باری، ایک ہفتے تک موسم سخت رہے گا
شملہ، 3 اپریل (ہ س)۔ ہماچل پردیش میں موسم نے ایک بار پھر کروٹ لی ہے۔ مغربی ہواوں کے سبب موسم میں ہونے والے خللکی وجہ سے ریاست کے بلند پہاڑی سلسلوں میں برف باری شروع ہو گئی ہے، جب کہ دارالحکومت شملہ اور سیاحتی شہر منالی گھنے بادلوں میں چھائے ہوئے ہی
HP-WEATHER-SNOWFALL-ALERT-WEEK


شملہ، 3 اپریل (ہ س)۔ ہماچل پردیش میں موسم نے ایک بار پھر کروٹ لی ہے۔ مغربی ہواوں کے سبب موسم میں ہونے والے خللکی وجہ سے ریاست کے بلند پہاڑی سلسلوں میں برف باری شروع ہو گئی ہے، جب کہ دارالحکومت شملہ اور سیاحتی شہر منالی گھنے بادلوں میں چھائے ہوئے ہیں۔ لاہول اسپیتی، کنور، کلّو اور چمبہ کی اونچی چوٹیوں پر وقفے وقفے سے برف باری ہو رہی ہے، جس کے نتیجے میں اپریل میں بھی پہاڑی علاقوں میں سردی کا اثر قائم ہے۔

ریاست کے نچلے اضلاع میں بھی مطلع ابر آلو د ہے اور کئی مقامات پر تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آج اور کل ریاست کے 10 اضلاع میں 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے اور آسمانی بجلی گرنے کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔ بعض علاقوں میں ژالہ باری کے امکان کے پیش نظر اورنج الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، 5 سے 9 اپریل تک ریاست کے کئی حصوں میں گرج چمک، آسمانی بجلی گرنے اور تیز ہواو¿ں کے لیےایلو الرٹ رہے گا۔حالانکہ اس دوران ویسٹرن ڈسٹربنس کا اثر آج اور کل کے مقابلے قدرے کم ہوگا، تاہم پورے ہفتے موسم سخت رہنے کی توقع ہے۔ بلندی والے علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔

پیش گوئی کے مطابق 3 اور 4 اپریل کو کئی مقامات پر گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ 5 اور 6 اپریل کو الگ الگ مقامات پر ہلکی بارش اور مطلع ابر آلود رہے گا۔ 7 اور 8 اپریل کو تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی گرنے کی سرگرمیاں دوبارہ بڑھ سکتی ہیں جبکہ 9 اپریل کو موسم بھی غیر مستحکم رہنے کا امکان ہے۔

موسم کی اس تبدیلی کی وجہ سے اپریل میں سردی کا اثر قائم ہے اور میدانی علاقوں میں ابھی گرمی محسوس نہیں ہو رہی ہے ۔ مارچ کے دوسرے نصف میں ریاست میں کئی بار گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، حالانکہ مارچ کے پورے مہینے میں بارش معمول سے 17 فیصد کم درج کی گئی ۔

جمعہ کو، شملہ میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، جب کہ منالی میں 10.8 ڈگری سیلسیس، دھرم شالہ میں 15، اونا میں 16.2، ناہن میں 17.1، کانگڑا میں 18.2، بلاسپور میں 17، منڈی میں 15.7، سولن میں 12.8، کلپا میں 6.6 ڈگری سیلسیس اور کیلانگ میں 1.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ پاونٹا صاحب میں 22 اور نیری میں 20.4 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو کہ ریاست میں نسبتاً زیادہ رہا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande