رتناگیری میں نجی بس میں آگ، 30 مسافر محفوظ
رتناگیری ، 3 اپریل (ہ س) رتناگیری ضلع کے سنگمیشور تعلقہ میں پونے-رتناگیری ہائی وے پر3 اپریل ایک نجی بس میں اچانک آگ لگنے کے واقعے میں 30 مسافر بال بال بچے، جہاں ڈرائیور کی فوری کارروائی سے تمام مسافروں کو بروقت بس سے اتار لیا گیا۔ پولیس کے مطاب
Accident Maha Bus Fire


رتناگیری ، 3 اپریل (ہ س) رتناگیری ضلع کے سنگمیشور تعلقہ میں پونے-رتناگیری ہائی وے پر3 اپریل ایک نجی بس میں اچانک آگ لگنے کے واقعے میں 30 مسافر بال بال بچے، جہاں ڈرائیور کی فوری کارروائی سے تمام مسافروں کو بروقت بس سے اتار لیا گیا۔

پولیس کے مطابق نجی بس جمعرات کی رات پونے سے رتناگیری کے لیے روانہ ہوئی تھی، اور جب بس سکھارپا کے جادھوواڑی علاقے میں گدرے پٹرول پمپ کے سامنے پہنچی تو اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جیسے ہی ڈرائیور گووند دھونڈیرام سالونکھے کو آگ لگنے کا احساس ہوا، انہوں نے فوری طور پر بس کو ہائی وے کے کنارے روک دیا۔

اس کے بعد ڈرائیور نے تمام مسافروں کو فوری طور پر بس سے باہر نکال لیا، جس کے باعث تمام 30 مسافر محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پایا۔

اگرچہ اس واقعے میں تمام مسافر محفوظ رہے، تاہم بس میں موجود ان کا سامان مکمل طور پر جل کر خاک ہو گیا۔ سکھارپا پولیس اسٹیشن کی ٹیم اس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande