آئی پی ایل 2026: ویبھو سوریاونشی اورنج کیپ کی دوڑ میںسب سے آگے
نیو چنڈی گڑھ ، 29 اپریل (ہ س)۔ راجستھان رائلز کے نوجوان بلے باز ویبھو سوریاونشی نے اورنج کیپ کی دوڑ میں برتری حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے منگل کی رات کو کھیلے گئے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے میچ میں پنجاب کنگز کے خلاف صرف 16 گیندوں پر 43 ر
آئی پی ایل 2026: ویبھو سوریاونشی اورنج کیپ کی دوڑ میںسب سے آگے


نیو چنڈی گڑھ ، 29 اپریل (ہ س)۔

راجستھان رائلز کے نوجوان بلے باز ویبھو سوریاونشی نے اورنج کیپ کی دوڑ میں برتری حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے منگل کی رات کو کھیلے گئے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے میچ میں پنجاب کنگز کے خلاف صرف 16 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔ پنجاب کنگز یہ میچ 6 وکٹوں سے ہار گئی۔

ویبھو نے اپنی دھماکہ خیز اننگز میں تین چوکے اور پانچ چھکے لگائے، اس سیزن میں 400 رنز کا ہندسہ تک پہنچنے والے پہلے بلے باز بن گئے۔ وہ اس سیزن میں اب تک نو میچوں میں 44.44 کی اوسط اور 238.09 کے اسٹرائیک ریٹ سے 400 رنز بنا چکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں اسکور کیں۔

اورنج کیپ کی دوڑ میں ان کے بعد ابھیشیک شرما ( 380 رنز) ، کے ایل راہل ( 358 رنز) ، وراٹ کوہلی ( 351 رنز) اور ہینرک کلاسن ( 349 رنز) ہیں۔وہیں پربھ سمرن سنگھ 346 رنز کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔

پرپل کیپ کی دوڑ میں سخت مقابلہ

انگلینڈ کے تیز گیند باز جوفرا آرچر نے اس میچ میں ایک وکٹ لے کر اپنی مجموعی وکٹوں کی تعداد 14 کرلی ہے اور وہ پرپل کیپ کی دوڑ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ بھونیشور کمار (سب سے اوپر) ، انشول کمبوج (تیسرے) اور ایشان ملنگا (چوتھے) نے بھی 14-14 وکٹیں حاصل کیں۔ پرنس یادو اور کگیسو ربادا 13-13 وکٹوں کے ساتھ نمبر میں بنے ہوئے ہیں۔

مہاراجہ یادویندرا سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم نیو چنڈی گڑھ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پنجاب کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 222 رنز بنائے۔ مارکس اسٹوئنس نے 62 رنز بنائے ، جبکہ پربھ سمرن سنگھ ( 59)، کپتان شریس ایئر ( 30)، کوپر کونلی ( 30) ، اور پریانش آریہ ( 29) نے اہم کردار ادا کیا۔

223 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے راجستھان نے جارحانہ آغاز کیا۔ ویبھو سوریاونشی ( 43) اور یشسوی جیسوال ( 51) نے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ ڈونووین فریرا (52 ناٹ آو¿ٹ) اور شبھم دوبے (31 ناٹ آو¿ٹ ) نے پھر شاندار شراکت داری جوڑ کر ٹیم کو 19.2 اوورز میں ہدف تک پہنچا دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande