
نئی دہلی، 29 اپریل (ہ س)۔
قومی دارالحکومت نئی دہلی میں بارش اور خراب موسم نے فلائٹ آپریشن کو کافی متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ بڑی ایئر لائنز، بشمول انڈیگو اوراسپائس جیٹ نے مسافروں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں انہیں ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہونے سے پہلے فلائٹ اسٹیٹس چیک کرنے اور اضافی وقت لے کر چلنے کا مشورہ دیا ہے ۔ موسم میں بہتری کے ساتھ ہی آپریشن معمول پر آنے کی امید ہے۔
ملک کی بجٹ ایئر لائن انڈیگو نے منگل کو ایکس پوسٹ کے ذریعے جاری کردہ ٹریول ایڈوائزری میں کہا کہ دہلی میں خراب موسم نے پروازوں کے شیڈول کو متاثر کیا ہے۔ ہم موسم کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ آپ اپنی منزل پر محفوظ اور آسانی سے پہنچ جائیں۔ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ http://bit.ly/4bCoWYk پر یا ہماری ایپ کے ذریعے اپنی پرواز کا اسٹیٹس چیک کرتے رہیں۔
انڈیگو نے مزید کہا، براہ کرم مطمئن رہیں کہہماری ٹیمیں آپ کی مدد کرنے اور راستے کے ہر قدم پر آپ کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے موجود ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ آسمان صاف ہو جائے گا اور ہم جلد ہی اپنے معمول کے شیڈول پر واپس لوٹنے کی امید کرتے ہیں۔ آپ کے صبر اور سمجھ بوجھ کے لیے آپ کا شکریہ۔
انڈیگو نے ایک اور ٹریول ایڈوائزری میں یہ بھی کہا کہ آیزول، لیہہ اور اگرتلہ میں خراب موسم فلائٹ آپریشن کو متاثر کر رہا ہے۔ ہماری ٹیمیں صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ حالات بہتر ہوتے ہی آپ کا سفر دوبارہ شروع ہو سکے۔ اگر آپ آج سفر کر رہے ہیں، تو ہم تجویز کرتے ہیں کہ ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہونے سے پہلے ہماری ویب سائٹ یا ایپ پر اپنی پرواز کا اسٹیٹس چیک کریں۔
ایئر لائن نے کہا، براہ کرم سفر کیلئے کچھ اضافی وقت بھی لے کر چلیں ،کیونکہ سڑکوں کے صورت حال معمول سے سست ہو سکتی ہے ۔ ہم آپ کے صبر اور تعاون کی تعریف کرتے ہیں۔ آپ کی سہولت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔
اسپائس جیٹ نے ایڈوائزری میں کہا، ہمیں آپ کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہمارے ہیلپ لائن نمبر اب کام کر رہے ہیں اور ہم آپ کی مدد کے لیے 24/7 دستیاب ہیں۔ کسی بھی مدد کے لیے، براہ کرم بلا جھجھک ہم سے +91 (0)124 4983410 یا +91 (0)1247101600 پر رابطہ کریں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ