
کولکاتا، 29 اپریل (ہ س)۔ ہندوستانی کرکٹ کے سابق کپتان سورو گنگولی اور ان کی اہلیہ ڈونا گنگولی نے بدھ کو جنوبی کولکاتا کے ایک پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔ اس دوران سورو نے کہا کہ پہلے مرحلے میں بھی 90 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی تھی۔ آج ووٹنگ کا فیصد کتنا رہے گا، شام تک پتہ چلے گا۔
سورو گنگولی سے جب ان کی پسندیدہ آئی پی ایل ٹیم کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہاکہ آئی پی ایل میں کئیٹیمیں بہترین ہیں، پسندیدہ کا انتخاب کرنا مشکل ہے، لیکن پنجاب اچھا کھیل رہی ہے۔ راجستھان بھی اچھی ہے اور آر سی بی بھی پرفارم کر رہی ہے۔“
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد