تلنگانہ میں ایک ہی دن میں دوموسم، شدید گرمی اور طوفانی بارش کا الرٹ
تلنگانہ میں ایک ہی دن میں دوموسم، شدید گرمی اور طوفانی بارش کا الرٹحیدرآباد، 25 اپریل (ہ س)۔ تلنگانہ میں موسم نے عجیب وغریب صورتحال اختیارکر لیا ہے، جہاں شدید گرمی کے ساتھ اچانک طوفانی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے
تلنگانہ میں ایک ہی دن میں دوموسم، شدید گرمی اور طوفانی بارش کا الرٹ


تلنگانہ میں ایک ہی دن میں دوموسم، شدید گرمی اور طوفانی بارش کا الرٹحیدرآباد، 25 اپریل (ہ س)۔ تلنگانہ میں موسم نے عجیب وغریب صورتحال اختیارکر لیا ہے، جہاں شدید گرمی کے ساتھ اچانک طوفانی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے حیدرآباد کی جانب سے جاری تازہ پیش گوئی کے مطابق ریاست بھرمیں آئندہ چند دنوں کے دوران موسم انتہائی غیر معمولی رہنے والا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایک طرف درجہ حرارت 41 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے، تو دوسری جانب شام اور رات کے اوقات میں تیز آندھی، گرج چمک، اور بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ ریاست کے اضلاع جیسے عادل آباد، جگتیال اور نظام آباد میں 28 اپریل تک درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ دارالحکومت حیدرآباد میں بھی درجہ حرارت 41 سے 43 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ نمی کی سطح 35 سے 50 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے باعث محسوس ہونے والی گرمی اصل درجہ حرارت سے کہیں زیادہ ہوگی اور شہریوں کو شدید حبس اور بے چینی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردارکیا ہے کہ عادل آباد، کمرم بھیم آصف آباد، نظام آباد، جگتیال اورگریٹر حیدرآباد کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے امکانات ہیں۔ قبل ازیں جمعہ کے روز ہی حیدرآباد اوراس کے اطراف سنگاریڈی اورمیڑچل-ملکاجگیری اضلاع میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق شمالی اورمغربی اضلاع میں خشک گرمی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے، جبکہ مشرقی اضلاع جیسے نلگنڈہ میں بھی درجہ حرارت مسلسل خطرناک حد تک پہنچ رہا ہے۔ یہ صورتحال موسم گرما کے آغاز میں ہی خطرے کی گھنٹی بن چکی ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ غیر ضروری طورپردھوپ میں نکلنے سے گریزکریں، زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں اور آسمانی بجلی کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande