نارائن پیٹ میں ایجوکیشن فیسٹیول پروگرام کا انعقاد
حیدرآباد، 25 اپریل (ہ س)۔ ایجوکیشن فیسٹیول طلباء کی صلاحیتوں کے ارتقاء کاایک پلیٹ فارم ہے۔ ضلع نارائن پیٹ کلکٹرپرتیک جین نے کہا کہ ایجوکیشن فیسٹیول پروگرام طلباء کی صلاحیتوں کا ایک پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نارائن پیٹ ضلع میں ایف ایل این
نارائن پیٹ میں ایجوکیشن فیسٹیول پروگرام کا انعقاد


حیدرآباد، 25 اپریل (ہ س)۔ ایجوکیشن فیسٹیول طلباء کی صلاحیتوں کے ارتقاء کاایک پلیٹ فارم ہے۔ ضلع نارائن پیٹ کلکٹرپرتیک جین نے کہا کہ ایجوکیشن فیسٹیول پروگرام طلباء کی صلاحیتوں کا ایک پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نارائن پیٹ ضلع میں ایف ایل این اورایل آئی پی کے نفاذ میں اچھی پیش رفت ہو رہی ہے۔نارائن پیٹ ضلع اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے زیراہتمام ضلع مرکز کے گایتری فنکشن ہال میں منعقدہ ’ایجوکیشن فیسٹیول 2.0‘ پروگرام دھوم دھام سے منعقد ہوا۔ ضلع کلکٹر پرتیک جین نے مہمان خصوصی کے طورپرپروگرام میں شرکت کی۔ ضلع کلکٹر نے کہاکہ ’تعلیم 2.0 کا یہ میلہ دو سے تین سال کی محنت کا نتیجہ ہے۔ منڈل سطح کے مقابلوں کے فاتحین، کلاس 3، 4، 5، 6، اور 7 کے طلباء نے ضلعی سطح پر منعقدہ تلگو،انگلش اورریاضی کے مقابلوں میں حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ کلاس 6 اور7 کے طلبہ کے لیے منعقد کیے گئے اس کوئزمقابلوں میں بھی طلبہ نے بھرپوراعتماد کے ساتھ حصہ لیا۔ یہ ریاست میں پہلی بار اختراعی مقابلے ہیں قبل ازیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر ایم گووندا راجو نے ضلع کی تعلیمی ترقی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ نارائن پیٹ ضلع نے ایس سی ای آر ٹی ریاستی سطح کے سروے میں ایف ایل این کارکردگی کے لحاظ سے ریاست کے ٹاپ 5 اضلاع میں جگہ حاصل کی ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande