
مونگیر،25اپریل(ہ س)۔رحمانی30 نے ایک بار پھر جے ای ای مینس 2026 میں قابلِ ستائش نتائج دے کر اپنی تعلیمی برتری کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ اب تک موصولہ نتائج کے مطابق 146 طلبہ کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ 8 طلبہ نے 99+ پرسنٹائل اور اس سے زائد نمبر حاصل کیے ہیں۔ بعض نتائج ابھی موصول ہونے باقی ہیں، مکمل اعداد و شمار آنے کے بعد حتمی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔مضامین کے اعتبار سے بھی نتائج نہایت حوصلہ افزا رہے۔ کیمسٹری میں 15 طلبہ نے 99 پرسنٹائل، فزکس میں 15 طلبہ نے 99 پرسنٹائل، اور ریاضی میں 8 طلبہ نے 99 پرسنٹائل حاصل کیے۔ یہ کامیابی طلبہ کی محنت، لگن، نظم و ضبط اور مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔
امیرِ شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب نے اس کامیابی پر طلبہ، والدین، اساتذہ اور رہنماو¿ں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ رحمانی30 آئندہ سیشنز میں 100 فیصد کامیابی کے ہدف کے ساتھ مزید محنت، نظم و ضبط اور سنجیدگی سے آگے بڑھے۔ انہوں نے طلبہ کو جے ای ای ایڈوانسڈ اور دیگر قومی سطح کے امتحانات کی تیاری پر بھی توجہ دینے کی تلقین فرمائی۔رحمانی30 نے حضرت امیرِ شریعت کی ہدایت پر منتخب مراکز میں محدود اضافی نشستوں کے لیے داخلہ فارم دوبارہ کھولنے اور نئے امتحان کا بھی اعلان کیا ہے۔ جماعت 8، 9 اور 11 کے خواہشمند طلبہ سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais