مہارت اور روایت کا شاندار مظاہرہ۔ اے ایم یو میں 136ویں سالانہ ہارس شو ”ایکویسٹریا 2026“ کا اہتمام
مہارت اور روایت کا شاندار مظاہرہ: اے ایم یو میں 136ویں سالانہ ہارس شو ”ایکویسٹریا 2026“ کا اہتمام علی گڑھ، 25 اپریل (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے رائیڈنگ کلب نے یونیورسٹی گیمز کمیٹی کے زیر اہتمام یونیورسٹی ایتھلیٹکس گراؤنڈ میں اپنا
ہارس شو


مہارت اور روایت کا شاندار مظاہرہ: اے ایم یو میں 136ویں سالانہ ہارس شو ”ایکویسٹریا 2026“ کا اہتمام

علی گڑھ، 25 اپریل (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے رائیڈنگ کلب نے یونیورسٹی گیمز کمیٹی کے زیر اہتمام یونیورسٹی ایتھلیٹکس گراؤنڈ میں اپنا 136واں سالانہ ہارس شو ”ایکویسٹریا 2026“ منعقد کیا، جس میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔

اس موقع پر 55 سے زائد سواروں نے مختلف مقابلوں میں اپنی گھڑسواری کی مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا، جو بہترین ہم آہنگی، پھرتی اور نظم و ضبط کی عکاسی کرتا تھا۔

ڈپٹی لیبر کمشنر علی گڑھ، مسٹر ندیم احمد مہمانِ خصوصی تھے، جب کہ پرو وائس چانسلر پروفیسر ایم محسن خان اور پراکٹر پروفیسر محمد نوید خان نے مہمانانِ اعزازی کے طور پر شرکت کی۔ رائیڈنگ کلب کے سابق صدور پروفیسر واصف محمد علی اور ڈاکٹر محمد یونس خان بطور خاص موجود تھے۔

اس ہارس شو میں انفرادی لینس ٹینٹ پیگنگ میں عبداللہ رئیس نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جب کہ انفرادی سوارڈ ٹینٹ پیگنگ میں مطیب کامیاب رہے۔ شو جمپنگ میں ودود نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دیگر مقابلوں میں، جونیئر انفرادی لینس ٹینٹ پیگنگ (بوائز) میں عبداللہ اور (گرلز) میں ایمن نے کامیابی حاصل کی۔ ارتقا نے میوزیکل چیئر (گرلز) اور پول بینڈنگ (گرلز) دونوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جب کہ ارباز رشید نے پول بینڈنگ (بوائز) میں کامیابی حاصل کی۔ ہانیہ نے کیرٹ کٹنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ مبشر نے میوزیکل رائیڈ ایونٹ جیتا۔

میوزیکل چیئر (بوائز) میں ریان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ٹیم انڈین فائل ایونٹ میں حسن، طہٰ، مطیب اور ودود کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی، جبکہ ٹیم لینس ٹینٹ پیگنگ میں عمار، مبشر، عبداللہ رئیس اور عبداللہ پر مشتمل ٹیم کامیاب رہی۔ بوائز ہیکس میں حذیفہ اور گرلز ہیکس میں امانیہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ماؤنٹ اینڈ ڈسماؤنٹ مقابلے میں علی مجتبیٰ نے کامیابی حاصل کی، جبکہ جوکر پرائز عمران کو دیا گیا۔ ہارس شو کا انعقاد یونیورسٹی گیمز کمیٹی کے سکریٹری پروفیسر یوسف الزماں خان کی نگرانی اور ایم یو رائیڈنگ کلب کے صدر ڈاکٹر محمد سرفراز عالم کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔ کوچ مسٹر عمران خان اور رائیڈنگ کلب کے کپتان محمد حسن عارف نے پروگرام کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔ پروگرام کی نظامت ارباز رشید، ہانیہ خان، عروشہ منور اور عبداللہ مجتبیٰ نے کی۔ جیوری کے اراکین میں مسٹر اسد یار خان اور ڈاکٹر محمد یونس خان شامل تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande