نیتی آیوگ کے نومنتخب وائس چیئرمین اشوک لاہڑی نے وزیر اعظم سے ملاقات کی
نئی دہلی، 25 اپریل (ہ س)۔ نیتی آیوگ کے نو مقرر وائس چیرمین اشوک کمار لاہڑی نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی سےغیر رسمی ملاقات کی۔ ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، سینئر ماہر اقتصادیات اشوک لاہڑی کو جمعہ کو نیتی آیوگ کا نائب چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔
NITI-Aayog-Ashok-Lahiri-Met-PM


نئی دہلی، 25 اپریل (ہ س)۔ نیتی آیوگ کے نو مقرر وائس چیرمین اشوک کمار لاہڑی نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی سےغیر رسمی ملاقات کی۔

ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، سینئر ماہر اقتصادیات اشوک لاہڑی کو جمعہ کو نیتی آیوگ کا نائب چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔ ان کی تقرری کے ساتھ ہی کمیشن کی کل وقتی ارکان کی ٹیم کا بھی اعلان کیا گیا۔

نئی ٹیم میں راجیو گوبا، پروفیسر کے وی راجو، پروفیسر گوبردھن داس، پروفیسر ابھے کرندیکر اور ڈاکٹر ایم سرینواس بطور کل وقتی ارکان شامل ہیں۔ تمام تقرریاں عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے نافذالعمل ہوں گی اور اگلے احکامات تک نافذ رہیں گی۔ نیتی آیوگ میں ان نئی تقرریوں کا مقصد حکومت کی پالیسی سازی کے عمل کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande