کویت اور عراق سرحد پرقائم چوکیوں کو نامعلوم ڈرون طیاروں نے نشانہ بنایا
کویت سٹی،25اپریل(ہ س)۔کویتی فوج نے جمعے کے روز کہا کہ ہمسایہ ملک عراق کی سمت سے آنے والے دو ڈرونز نے دونوں ملکوں کی مشترکہ سرحد پر سرحدی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس سے نقصان پہنچا لیکن کوئی ہلاک نہیں ہوا۔کسی عراقی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں
کویت اور عراق سرحد پرقائم چوکیوں کو نامعلوم ڈرون طیاروں نے نشانہ بنایا


کویت سٹی،25اپریل(ہ س)۔کویتی فوج نے جمعے کے روز کہا کہ ہمسایہ ملک عراق کی سمت سے آنے والے دو ڈرونز نے دونوں ملکوں کی مشترکہ سرحد پر سرحدی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس سے نقصان پہنچا لیکن کوئی ہلاک نہیں ہوا۔کسی عراقی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم بغداد کے وزیرِ داخلہ نے کہا کہ وہ واقعے کی تحقیقات کریں گے۔فوج نے ایکس پر ایک بیان میں کہا، آج صبح کویت کی دو شمالی زمینی سرحدی چوکیوں کو جارحیت کی مجرمانہ کارروائی میں نشانہ بنایا گیا جس میں فائبر آپٹک کیبلز کے ذریعے چلنے والے اور دھماکہ خیز مواد سے لدے دو ڈرونز شامل تھے۔ یہ جمہوریہ عراق سے چلائے گئے تھے جن کے نتیجے میں مادی نقصان ہوا لیکن کوئی انسانی ہلاکت نہیں ہوئی۔عراق کی سرکاری نیوز ایجنسی آئی این اے کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیرِ داخلہ عبدالامیر الشمری نے اپنے کویتی ہم منصب سے فون پر بات کی اور ایسے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا، یہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔انہوں نے کہا، عراق نے ایک تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کا حکم دیا ہے تاکہ ذمہ داروں کی شناخت کر کے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande