بانکوڑہ میں ووٹنگ کے بعد ترنمول لیڈرسے مارپیٹ کا الزام
بانکوڑ ہ، 24 اپریل (ہ س)۔ ووٹنگ کے اگلے دن ترنمول لیڈر پر حملہ کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ یہ واقعہ جمعہ کی صبح مغربی بنگال کے ضلع بانکوڑہ کے جے پور تھانہ علاقے کے شالتورہ علاقے میں پیش آیا۔ زخمی ذاکر خان جے پور پنچایت سمیتی کا کرمادھیکش ہے۔ مقامی
بانکوڑہ میں ووٹنگ کے بعد ترنمول لیڈرسے مارپیٹ کا الزام


بانکوڑ ہ، 24 اپریل (ہ س)۔

ووٹنگ کے اگلے دن ترنمول لیڈر پر حملہ کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ یہ واقعہ جمعہ کی صبح مغربی بنگال کے ضلع بانکوڑہ کے جے پور تھانہ علاقے کے شالتورہ علاقے میں پیش آیا۔ زخمی ذاکر خان جے پور پنچایت سمیتی کا کرمادھیکش ہے۔

مقامی ترنمول کارکنوں کے مطابق جمعہ کی صبح ذاکر خان کا کچھ لوگوں سے جھگڑا ہوا۔ الزام ہے کہ ان لوگوں نے اس پر حملہ کیا۔ زخمی حالت میں اسے پہلے جے پور بلاک پرائمری ہیلتھ سنٹر لے جایا گیا، جہاں سے بعد میں اسے وشنو پور ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔

ترنمول بلاک قیادت کا الزام ہے کہ بی جے پی کے حامیوں نے ذاکر خان پر حملہ کیا۔ تاہم بی جے پی لیڈروں کا کہنا ہے کہ یہ ترنمول کے اندرکی دھڑے بندی کا نتیجہ ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande