رافیل نڈال کی میڈرڈ اوپن میں خصوصی واپسی ، برنابیو اسٹیڈیم میں دوستانہ میچ کھیلا
میڈرڈ، 24 اپریل (ہ س)۔ ہسپانوی ٹینس لیجنڈ رافیل نڈال ایک بار پھر ٹینس کورٹ پر اس وقت نظر آئے جب انہوں نے میڈرڈ اوپن کے دوران سینٹیاگو برنابیو سٹیڈیم میں قائم عارضی کورٹ پر مقابلہ کیا۔ میڈرڈ اوپن کے منتظمین نے برنابیو اسٹیڈیم کے گراو¿نڈ میں ایک
رافیل نڈال کی میڈرڈ اوپن میں خصوصی واپسی ، برنابیو اسٹیڈیم میں دوستانہ میچ کھیلا


میڈرڈ، 24 اپریل (ہ س)۔

ہسپانوی ٹینس لیجنڈ رافیل نڈال ایک بار پھر ٹینس کورٹ پر اس وقت نظر آئے جب انہوں نے میڈرڈ اوپن کے دوران سینٹیاگو برنابیو سٹیڈیم میں قائم عارضی کورٹ پر مقابلہ کیا۔

میڈرڈ اوپن کے منتظمین نے برنابیو اسٹیڈیم کے گراو¿نڈ میں ایک عارضی ٹینس کورٹ تعمیر کیا ہے جہاں کھلاڑی 30 اپریل تک پریکٹس کر سکیں گے۔ نڈال، جو حال ہی میں ریٹائر ہوئے ہیں اور ریال میڈرڈ کے بہت بڑے پرستار ہیں، ٹورنامنٹ کے سب سے کامیاب کھلاڑی رہے ہیں، جنہوں نے پانچ بار جیت حاصل کی ہے۔

خاص موقع پر، نڈال نے ریال میڈرڈ کے گول کیپر تھیباو¿ڈ کورٹوائس کے ساتھ، عالمی نمبر ایک یانک سنر اور ریال میڈرڈ کے مڈفیلڈر جوڈ بیلنگھم کے خلاف دوستانہ سیشن میں شرکت کی۔

بیلنگھم اس سے پہلے بدھ کے روز میڈرڈ اوپن میں موجود تھے ،جہاں انہوں نے نوجوان ہسپانوی کھلاڑی رافیل جودار کا مقابلہ دیکھا، جنہوں نے ٹورنامنٹ میں اپنا ڈیبیو کیا۔ تاہم، اہم میچ ہسپانوی دارالحکومت میں کاجا ماگیکا میں کھیلے جا رہے ہیں۔

نڈال نے اس تجربے کو خاص قرار دیتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا، ”برنابیو کے اس منفرد کورٹ پر کھیلنا بہت خاص تھا۔“

اس تقریب میں خواتین کی ٹینس اسٹار ایگا سویاٹیک بھی موجود تھیں جو اس وقت عالمی رینکنگ میں چوتھے مقام پر ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande