
نئی دہلی، 24 اپریل (ہ س)۔
چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 میں ایک بڑی فتح درج کی، ممبئی انڈینز (ایم آئی ) کو 103 رنز سے شکست دے کر اورنج کیپ اور پرپل کیپ کی دوڑ میں اہم تبدیلیاں کیں۔
سنجو سیمسن اورنج کیپ ریس میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ سیمسن اب تک ٹورنامنٹ میں دو سنچریاں بنا چکے ہیں، جس سے ان کے کل رنز 293 ہو گئے ہیں۔ تاہم، سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے ابھیشیک شرما (323 رنز) اور ہینرک کلاسن (320 رنز) پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔
اورنج کیپ کی فہرست میں شبھ من گل 265 رنز کے ساتھ چوتھے، وراٹ کوہلی 247 رنز کے ساتھ چھٹے اور رجت پاٹیدار 230 رنز کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں۔ آنے والے میچوں میں ان کھلاڑیوں کی رینکنگ میں تبدیلی کا امکان ہے۔
پرپل کیپ ریس میں چنئی سپر کنگز کے انشول کمبوج نے دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے ممبئی انڈینز کے خلاف 3 اوورز میں 10 رن دے کر 1 وکٹ حاصل کی اور مجموعی طور پر 14 وکٹیں لے کر پہلے نمبر پر پہنچ گئے۔
لکھنو¿ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے پرنس یادو 13 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جب کہ ایس آر ایچ کے ایشان ملنگا اور گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) کے پرسدھ کرشنا 12 وکٹوں کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔
پرپل کیپ کی دوڑ آنے والے میچوں میں اور بھی دلچسپ ہونے کی توقع ہے، جس میں بولرز کی کارکردگی کی بنیاد پر ٹاپ پوزیشن تبدیل ہونے کا امکان ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ