
نئی دہلی، 24 اپریل (ہ س)۔ مغربی بنگال میں انتخابی ڈیوٹی پر مامور کچھ انتخابی عہدیداروں نے سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے شکایت کی ہے کہ ان کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹا دیئے گئے ہیں۔وکیل ایم آر شمشاد نے چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ کے سامنے معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے 65 الیکشن اہلکار ہیں۔ وہ الیکشن ڈیوٹی پر ہیں۔ ان کے پاس ووٹر آئی ڈی بھی تھی، پھر بھی ان کا نام ووٹر لسٹ سے اچانک نکال دیا گیا۔ نتیجتاً اب وہ ووٹ ڈالنے سے قاصر ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ اپنا کیس اپیلٹ ٹربیونل کے سامنے پیش کریں، اپیلٹ ٹریبونل معاملے پر غور کرے گا۔ جسٹس جویمالیا باغچی نے کہا، ہو سکتا ہے وہ لوگ اس الیکشن میں ووٹ نہ ڈال سکیں، لیکن یہ زیادہ اہم ہے کہ ان کے نام ووٹر لسٹ میں رہیں۔ اس بات کا خیال رکھا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan