چیف جسٹس سوریہ کانت نے مغربی بنگال میں زیادہ ووٹنگ پر اطمینان کا اظہار کیا
نئی دہلی، 24 اپریل (ہ س)۔ مغربی بنگال میں انتخابات کے پہلے مرحلے میں 92 فیصد سے زیادہ ووٹنگ کے ساتھ چیف جسٹس سوریہ کانت نے کہا،’ہندوستان کے ایک شہری کے طور پر میں ووٹر ٹرن آو¿ٹ سے بہت خوش ہوں۔ جب لوگ ووٹ دیتے ہیں، جمہوریت مضبوط ہوتی ہے۔ جب لوگ
چیف جسٹس سوریہ کانت نے مغربی بنگال میں زیادہ ووٹروں کی تعداد پر اطمینان کا اظہار کیا


نئی دہلی، 24 اپریل (ہ س)۔

مغربی بنگال میں انتخابات کے پہلے مرحلے میں 92 فیصد سے زیادہ ووٹنگ کے ساتھ چیف جسٹس سوریہ کانت نے کہا،’ہندوستان کے ایک شہری کے طور پر میں ووٹر ٹرن آو¿ٹ سے بہت خوش ہوں۔ جب لوگ ووٹ دیتے ہیں، جمہوریت مضبوط ہوتی ہے۔ جب لوگ اپنے ووٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہیں، وہ تشدد میں ملوث نہیں ہوتے ہیں۔’ جسٹس باغچی نے یہ بھی نوٹ کیا کہ تشدد کے کوئی بڑے واقعات نہیں ہوئے۔

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ 92 فیصد ووٹنگ تاریخی تھی۔ چند الگ تھلگ واقعات کو چھوڑ کر انتخابات پرامن رہے۔ مرکزی فورسز نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جسٹس باغچی نے یہ بھی کہا کہ جنگیں بادشاہوں کے درمیان لڑی جاتی ہیں، لیکن جانیں عام شہریوں کی ہوتی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande